اردو

urdu

ETV Bharat / state

پونچھ کے منڈی میں صفائی مہم شروع - آنگن واڑی کے سپروائیزر

وومن اینڈ چائلڈ ڈیولپمنٹ گورنمنٹ آف انڈیا کی جانب سے چلائی جارہی مہیم 'سوچھتا پھکواڑا' کے تحت آج چوتھے روز منڈی تحصیل کمپلکس کی صاف صفائی عمل میں لائی گئی ۔

پونچھ کے منڈی میں صفائی مہم شروع
پونچھ کے منڈی میں صفائی مہم شروع

By

Published : Mar 5, 2020, 9:33 AM IST

Updated : Mar 5, 2020, 2:42 PM IST

سی ڈی پی او منڈی نعیم النساء بھٹی کی سربراہی میں آج آئی سی ڈی ایس عملہ جن میں سنیئر کلرک ریاض احمد قاضی جونیئر کلرک ریاض صابر کے علاوہ آنگن واڑی کے سپروائیزر، ورکرں اور ہلپروں نے شرکت کی۔

پونچھ کے منڈی میں صفائی مہم شروع

اس موقع پر ایک پروگرام کے بعد تحصیل کمپلکس منڈی کی مکمل طور صفائی کی گئی۔

اس موقع پر بلاک ڈویلپمنٹ چیرمین شمیم احمد گنائی نے بھی کہا سرکار کی جانب سے چلائی جارہی ان اسکیموں کو محض نمائیش نہیں بلکہ زمینی سطح پر عملی طور کام کرنے کی ضرورت ہے۔

ان کے ہمراہ تحصیلدار منڈی جاوید اقبال و دیگر سرپنچ اور مقامی لوگ بھی موجود تھے۔

اس موقع پر سی ڈی پی او منڈی نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ یکم مارچ سے پندرہ مارچ تک سوچھتا پھکواڑا ابھیان چلے گا جس کے تحت ہم اپنے گھروں کی صاف صفائی کے ساتھ ساتھ مختلف مقامات پر صفائی ابھیان چلائیں گے اور اسی سلسلہ میں آج تحصیل کمپلکس منڈی کی مکمل طور صفائی کی گئی ہے۔

انہوں نے کہا پہلے گھر سے صفائی مہم کا آغاز کرتے ہیں اور جن کا گھر اور اپنا قرب و جوار صاف ہوگا تو لوگوں کو بھی اس مہم کی جانب راغب کیا جاسکتا ہے۔

انہوں نے کہا پندرہ مارچ تک مختلف مقامات پر اس مہم کے تحت لوگوں کو جانکاری کے ساتھ ساتھ عملی مشق بھی کرائی جائے گی انہوں نے تمام لوگوں کو اس مہم میں شریک ہونے کی اپیل کی ہے۔

Last Updated : Mar 5, 2020, 2:42 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details