جموں و کشمیر کے ضلع پونچھ کے منڈھر میں ایک اوور لوڈ ٹاٹا سومو کھائی میں گر گئی، جس کے نتیجے میں 11 افراد زخمی ہو گئے۔ زخمیوں کو راجوری میڈیکل کالج میں داخل کیا گیا ہے، جن میں سے چار کی حالت نازک ہے۔
پولیس کے مطابق آج صبح بہرا گاؤں سے منڈھر جا رہی ٹاٹا سومو (JK02 AB 5463) راستے میں حادثے کا شکار ہو گئی۔ گاڑی میں سوار 11 افراد زخمی ہو گئے۔ حادثے کے بعد مقامی لوگوں نے لوگوں کو بچایا اور منڈھر کے ہسپتال میں داخل کرایا۔ شروعاتی علاج کے بعد جن افراد کی حالت نازک تھی ان کو راجوری میڈیکل کالج ریفر کیا گیا ہے۔