سرحدی ضلع پونچھ کے بانڈی چیچیا سیکٹر کے کرنی شاہ پور علاقے میں بس حادثے کے نتیجے میں ڈرائیور سمیت 16 شہری زخمی ہوگئے جن میں ایک کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔
اطلاعات کے مطابق منگل کی شام پونچھ سے شاہ پور کے لیے جانے والی بس نمبر جے کے 02 بی 1133 گنٹریہ گاؤں کے قریب حادثے کا شکار ہوگئی۔ بس بے قابو ہوکر 150 فٹ گہرائی میں گرگئی جس کے نتیجے میں 16 افراد زخمی ہوگئے۔