جموں و کشمیر کے ضلع پونچھ کی تحصیل منڈی کے بوائز ہائر سیکنڈری اسکول میں 11 ویں قومی یوم رائے دہندگان کی نسبت سے ایک پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔ اس دوران پرنسپل ہائر سیکنڈری اسکول کے علاوہ دیگران نے اس دن کے حوالے سے تشفی بخش معلومات فراہم کیں۔
انہوں نے کہاکہ' بھارت ایک جمہوری ملک ہے۔ اس میں عوام اپنے ووٹ کا استعمال کرکے اپنی پسند کے رہنما کا انتخاب کرتے ہیں۔اس لئے ہر ایک نوجوان کو چاہیے کہ وہ جب بھی ووٹ دینے کے لائق ہو تب اپنے حق رائے دہی کا صحیح استعمال کرے۔