اردو

urdu

ETV Bharat / state

ندی میں ڈوبنے سے لڑکے کی موت - منڈی لورن کے اجوٹا گاؤں سے ہے

لڑکے کو غوطہ خوروں نے پانی سے باہر نکالا، لڑکے کو ضلع ہسپتال سکھدیو سنگھ پہنچایا گیا۔ ڈاکٹروں نے اسے یہاں مردہ قرار دے دیا۔

ندی میں ڈوبنے سے لڑکے کی موت
ندی میں ڈوبنے سے لڑکے کی موت

By

Published : Aug 2, 2020, 4:55 PM IST

جموں و کشمیر کے ضلع پونچھ میں ایک ندی میں نہاتے وقت ایک شخص ڈوب گیا۔ غوطہ خوروں نے اسے بڑی مشقت کے بعد ندی سے باہر نکالا لیکن تب تک اس کی موت ہو چکی تھی۔

ندی میں ڈوبنے سے لڑکے کی موت

اطلاعات کے مطابق 15 سالہ محمد راحل جس کا تعلق منڈی لورن کے اجوٹا گاؤں سے ہے، شام کو اپنے دوستوں کے ساتھ بیتاڑ ندی میں نہانے گیا۔ نہاتے ہوئے راحل گہرے پانے میں چلا گیا اور ڈوب گیا۔

یہ بھی پڑھیں: منڈی کے جالیاں میں ڈوبنے سے ایک لڑکی ہلاک


اس کے دوستوں نے اسے بچانے کی کوشش کی۔ ناکام ہونے پر انہوں نے زور زور سے چلانا شروع کیا۔ بچوں کی آواز سن کر آس پاس کے لوگ جمع ہو گئے۔ پولیس کو بھی اطلاع دی گئی۔

لڑکے کو غوطہ خوروں نے پانی سے باہر نکالا، لڑکے کو ضلع ہسپتال سکھدیو سنگھ پہنچایا گیا۔ ڈاکٹروں نے اسے یہاں مردہ قرار دے دیا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details