اردو

urdu

ETV Bharat / state

سرحدی علاقہ بالاکوٹ کے عوام طبی سہولیات سے محروم

اس علاقے میں قائم کیا گیا آیورویدک سینٹر خستہ حالی کا شکار ہوچکا ہے۔ انتظامیہ کی جانب سے اس طرف کوئی توجہ نہیں دی جارہی ہے۔

سرحدی علاقہ بالاکوٹ کی عوام طبی سہولیات سے محروم
سرحدی علاقہ بالاکوٹ کی عوام طبی سہولیات سے محروم

By

Published : Dec 27, 2020, 9:26 AM IST

جموں و کشمیر کے ضلع پونچھ کے سرحدی علاقہ بالاکوٹ کے عوام کو طبی سہولیات کی عدم دستیابی کی وجہ سے شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ اس علاقے میں تعمیر شدہ ایک عمارت خستہ حالی کا شکار ہے۔

بالاکوٹ کے مقامی باشندہ غیاث خان کا کہنا ہے کہ علاقے میں سرحد پر جب فائرنگ کا تبادلہ ہوتا ہے اور اس دوران کوئی زخمی ہو جائے تو اس کے علاج کے لئے یہاں کوئی انتظام نہیں ہے۔

سرحدی علاقہ بالاکوٹ کی عوام طبی سہولیات سے محروم

اس علاقے میں قائم کیا گیا آیورویدک سینٹر خستہ حالی کا شکار ہوچکا ہے۔ انتظامیہ کی جانب سے اس طرف کوئی توجہ نہیں دی جارہی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس دور دراز علاقے میں اگر کوئی بیمار ہو جائے تو اس کے علاج کے لئے اسے یا تو مینڈھر بازار لے جانا پڑتا ہے تو یا پھر پونچھ ضلع ہسپتال منتقل کرنا پڑتا ہے۔

انہوں نے ضلع انتظامیہ و لیفٹیننٹ گورنر جموں و کشمیر سے اپیل کی ہے کہ اس سرحدی علاقہ میں طبی مرکز قائم کیا جائے جہاں سے یہاں کے عوام علاج کروا سکے۔

بالاکوٹ کے سرحدی علاقہ کے عوام نے ضلع انتظامیہ و لیفٹیننٹ گورنر سے اپیل کی ہے کہ سرحد پر مقیم لوگوں کو تمام تر بنیادی سہولیات فراہم کی جائیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details