اردو

urdu

ETV Bharat / state

Body of Local Found Hanging پونچھ میں مقامی شہری کی لاش درخت سے لٹکتی ہوئی ملی - پونچھ میں مقامی شہری کی لاش درخت سے لٹکتی ملی

ضلع پونچھ کے سرنکوٹ علاقے میں آج ایک مقامی شہری کی لاش درخت سے لٹکی ہوئی پائی گئی۔ متوفی کی شناخت محمد شکیل ولد گلزا راحمد لوہار کے طور پر ہوئی ہے۔ پولیس نے معاملے کی نسبت کیس درج کرکے مزید تحقیقات شروع کی۔ Body of Local Found Hanging

Etv Bharat
Etv Bharat

By

Published : Sep 21, 2022, 5:06 PM IST

پونچھ: جموں و کشمیر کے ضلع پونچھ کے سرنکوٹ علاقے میں بدھ کے روز ایک مقامی شہری کی لاش درخت سے لٹکی ہوئی پائی گئی۔ سرکاری ذرائع نے بتایا کہ سرنکوٹ پونچھ کے دارا سنگلا علاقے میں ایک مقامی شہری کو درخت کے ساتھ لٹکے ہوئے دیکھا گیا۔Body of Local Found Hanging

انہوں نے کہا کہ وہاں رہائش پذیر لوگوں نے لاش کو دیکھتے ہی پولیس کو مطلع کیا۔ان کا کہنا تھا کہ اطلاع موصول ہوتے ہی ایک پولیس پارٹی جائے واردات پر پہنچی اور مذکورہ شخص کو سب ضلع ہسپتال پہنچایا جہاں ڈاکٹروں نے اس کو مردہ قرار دیا۔ متوفی کی شناخت محمد شکیل ولد گلزا راحمد لوہار کے بطور ہوئی ہے۔ پولیس نے معاملے کی نسبت کیس درج کرکے مزید تحقیقات شروع کی۔

وہیں راجوری کے سندربنی علاقے میں منگل کو ایک غیر مقامی مزدور کی لاش درخت سے لٹکی ہوئی پائی گئی۔ سرکاری ذرائع نے بتایا کہ راجوری کے سندربی بنی کے جگی علاقے میں رہائش پذیر ایک غیر مقامی مزدور کو ایک درخت کے ساتھ لٹکے ہوئے دیکھا گیا۔

انہوں نے کہا کہ وہاں مقیم دوسرے مزدورں نے لاش کو دیکھتے ہی پولیس کو مطلع کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ اطلاع موصول ہوتے ہی ایک پولیس پارٹی جائے واردات پر پہنچی اور مذکورہ مزدور کو سب ضلع ہسپتال سندربنی پہنچایا جہاں ڈاکٹروں نے اس کو مردہ قرار دیا۔ متوفی کی شناخت رامشری ولد سونا لال ساکن مدھیہ پردیش کے بطور کی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: Body of Non Local Found Hanging راجوری میں غیر مقامی مزدور کی لاش درخت سے لٹکتی ہوئی ملی

یو این آئی

ABOUT THE AUTHOR

...view details