اردو

urdu

By

Published : May 25, 2023, 4:26 PM IST

ETV Bharat / state

Dead Body found in Poonch پونچھ میں جواں سال نوجوان کی لاش پراسرار حالت میں برآمد

پونچھ کے دھارگلون گاؤں میں جمعرات کے روز 22 سالہ نوجوان کی لاش پراسرار حالت میں برآمد کی گئی۔ متوفی کی شناخت محمد یاسیر خان ولد نصیر خان کے بطور ہوئی ہے۔

body-of-22-year-old-youth-found-in-poonch
پونچھ میں جواں سال نوجوان کی لاش پراسرار حالت میں برآمد

پونچھ:جموں وکشمیر کے پونچھ ضلع کے مینڈھر میں جمعرات کے روز 22سالہ نوجوان کی لاش پراسرار حالت میں برآمد کی گئی۔


سرکاری ذرائع نے بتایا کہ پونچھ کے دھارگلون گاؤں میں جمعرات کی صبح چند مقامی افراد نے ایک لاش دیکھی او راس بارے میں پولیس کو مطلع کیا۔


پولیس ٹیم فوری طورپر جائے موقع پر پہنچی اور لاش کو تحویل میں لے کر اس کی شناخت محمد یاسیر خان ولد نصیر خان کے بطور کی ۔معلوم ہوا ہے کہ طبی اور قانونی لوازمات پورے کرنے کے بعد میت وارثین کے حوالے کی گئی۔پولیس نے اس سلسلے میں کیس درج کرکے مزید تحقیقات شروع کی۔

مزید پڑھیں:Student Found Dead in Jammu Hotel جموں کے ہوٹل سے راجوری کے طالب علم کی لاش برآمد

واضح رہے کہ وادی کشمیر کے مختلف علاقوں میں مشتبہ موت کے واقعات اس سے پہلے بھی پیش آچکے ہیں جو باعث تشویش ہیں۔نیشنل کرائم ریکارڈ بیورو کے اعداد و شمار کے مطابق سال 2021 میں جموں و کشمیر میں تقربیاً 1 ہزار 386 حادثاتی اموات درج کئے گئے۔حادثاتی اموات میں جموں و کشمیر میں فی ایک لاکھ آبادی میں 3.3 حادثاتی اموات درج کی گئی جبکہ یوٹی لداخ میں یہ اموات فی ایک لاکھ آبادی میں 51 ہیں۔

بتادیں کہ وادی کشمیر میں خودکشی کا بڑھتا ہوا رجحان ایک سنگین مسئلہ بنتا جا رہا ہے۔ نوجوان زندگی کی انمول نعمت کو چھوڑ کر موت کو گلے لگا رہے ہیں۔ جہاں خودکشی کی خبر سنتے ہی ہر ایک انسان غم میں ڈوب جاتا ہے وہیں اس انتہائی اقدام کے وجوہات کا پتہ لگانے میں غیر معمولی دلچسپی بھی لیتا ہے۔ ایک رپورٹ کے مطابق ملک میں سالانہ ایک لاکھ 35 ہزار افراد خودکشی کرتے ہیں اور نوجوانوں میں خودکشی کے معاملات میں بھارت پہلے نمبر پر ہے۔ اگرچہ جموں و کشمیر خاص کر وادی کشمیر میں خودکشی کے واقعات نا کے برابر دیکھنے کو ملتے تھے لیکن گزشتہ برسوں میں یہاں بھی ان واقعات کا رجحان بڑھ رہا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details