پونچھ: جموں و کشمیر کے ضلع پونچھ میں جمعرات کے روز فوج کی گاڑی پر ہوئے حملے کے خلاف بھارتیہ جنتا پارٹی کے کارکنان نے پونچھ میں احتجاج کیا ۔ مظاہرین نے پاکستان اور شدت پسند تنظیموں کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیا ہے ۔ بی جے پی کارکنان نے پاکستان کے خلاف نعرے بازی کرتے ہوئے پتلا بھی نذر آتش کیا۔ انہوں نے کہا کہ جلد از جلد قصورواروں کو گرفتار کیا جائے اور انہیں سخت سے سخت سزا دی جائے۔
یاد رہے کہ جمعرات کے روز پونچھ میں فوج کی گاڑی پر نامعلوم عسکریت پسندوں نے فائرنگ کردی جس میں پانچ فوجی ہلاک ہوگئے ہیں جب کہ ایک شدید زخمی ہوا جسے ہسپتال میں داخل کرایا گیا ہے، جہاں وہ زیر علاج ہیں۔فوج کی جانب سے کہا گیا کہ جمعرات کو دوپہر تین بجے راجوری سیکٹر میں بھمبرگلی اور پونچھ کے درمیان جانے والی فوج کی ایک گاڑی پر نامعلوم عسکریت پسندوں نے شدید بارش اور حد نگاہ کم ہونے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فائرنگ کردی، انہوں نے بتایا کہ ممکنہ طور پر دستی بموں کے استعمال کی وجہ سے گاڑی میں آگ لگی۔