اردو

urdu

پونچھ: بھارتی یووا مورچہ نے پاکستان کا پتلا نذر آتش کیا

پونچھ بس اسٹینڈ میں بھارتی یووا مورچہ کے ضلع صدر امن ڈالر کی قیادت میں بڑی تعداد میں نوجوانوں نے پاکستان کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا۔ اس کے ساتھ نوجوانوں نے پاکستان کا پتلا نذر آتش کیا۔

By

Published : Oct 19, 2021, 4:20 PM IST

Published : Oct 19, 2021, 4:20 PM IST

Updated : Oct 19, 2021, 5:10 PM IST

بھارتی یووا مورچہ نے پاکستان کا پتلا نذر آتش کیا
بھارتی یووا مورچہ نے پاکستان کا پتلا نذر آتش کیا

جموں و کشمیر کے ضلع پونچھ میں آج بھارتی یووا مورچہ کے کارکن نے سورین کوٹ کے دیری بھاٹیہ دُریا علاقے میں گزشتہ روز دہشت گرد حملے میں شہید ہوئے جوانوں کو خراج تحسین پیش کی۔

پونچھ بس اسٹینڈ میں بھارتی یووا مورچہ کے ضلع صدر امن ڈالر کی قیادت میں بڑی تعداد میں نوجوانوں نے پاکستان کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا۔ اس کے ساتھ نوجوانوں نے پاکستان کا پتلا نذر آتش کیا۔

مزید پڑھیں :فوجی سربراہ ایم ایم ناروانے نے ایل او سی کا دورہ کیا

بھارتی یووا مورچہ نے پاکستان کے خلاف نعرے بازی کی اور حکومت سے دہشت گرد اور پاکستان کے خلاف کارروائی کرنے کا مطالبہ کیا۔ احتجاج کے دوران نوجوانوں نے کشمیر میں آئے دن اقلیتوں کے خلاف ہو رہے ظلم پر غم و غصے کا اظہار کیا۔

بھارتی یووا مورچہ نے پاکستان کا پتلا نذر آتش کیا

احتجاجیوں نے کہا کہ جب بھی جموں و کشمیر کے حالات میں بہتری ہوتی ہے تب پاکستان کے اشاروں پر دہشت گرد کسی بڑے واقعہ کو انجام دے کر وادی میں خوف و دہشت کا ماحول پیدا کرتے ہیں اور آپسی بھائی چارہ کو ختم کرنے کی کوشش کرتے ہیں، لیکن اس بار مرکز میں مضبوط حکومت بیٹھی ہے۔ وہ دہشت گرد اور پاکستان کے منصوبے کو کامیاب نہیں ہونے دے گی۔

Last Updated : Oct 19, 2021, 5:10 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details