اردو

urdu

ETV Bharat / state

پونچھ کا خوبصورت مقام بھاگسر انتظامیہ کی توجہ کا منتظر

مقامی اور سیلانیوں نے اپنی مشکلات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس علاقے کو سیاحت کے نقشے پر لایا جائے اور یہاں پانی کی قلت کو دور کرنے کے ساتھ ساتھ ہٹ تعمیر کئے جائیں۔

پونچھ کا خوبصورت مقام بھاگسر انتظامیہ کی توجہ کا منتظر
پونچھ کا خوبصورت مقام بھاگسر انتظامیہ کی توجہ کا منتظر

By

Published : Jul 21, 2021, 5:44 PM IST

جموں و کشمیر کے ضلع پونچھ کا بلندوبالا وسیع وعریض میدانوں پر محیط تحصیل منڈی کے متعدد مقامات میں سے بھاگسر جبی طوطی خوبصورتی میں بے مثال ہے۔

پونچھ کا خوبصورت مقام بھاگسر انتظامیہ کی توجہ کا منتظر


جبی کے وسیع وعریض سرسبزو شاداب پھولوں سے مزین میدان سے گزر کر جبی لوہر ڈھوک، جبی آپر ڈھوک، گلی ڈھوک طوتی کا بلند پہاڑ اور اس کے پاس، طوتی سے نیچے متعدد مقامات سے گزر کر اندروالا کے مقام پر رہوالا کا شفا بخش پانی موجود ہے۔ جہاں ہر اتوار کو سینکڑوں لوگ تفریح کو پہنچتے ہیں۔ تاہم یہاں بنیادی سہولیات ندارد ہیں۔

جبی طوتی کے خوبصورت مقام پر جہاں سیلانی ہر سال ہزاروں کی تعداد میں آتے ہیں لیکن یہاں دیگر مشکلات کے ساتھ ساتھ بارش سے بچنے کے لئے ہٹ نہیں بنائے گئے ہیں اور نہ ہی یہاں تک سڑک کا کوئی بندوبست ہے اور پانی کی بھی ان علاقوں شدید قلت ہے۔

مقامی اور سیلانیوں نے اپنی مشکلات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس علاقہ کو سیاحت کے نقشہ پر لایا جائے اور یہاں پانی کی قلت کو دور کرنے کے ساتھ ساتھ ہٹ تعمیر کئے جائیں۔

یہ بھی پڑھی: پیر پنچال خطہ میں شدید بارش، پانی گھروں اور دکانوں میں داخل

ABOUT THE AUTHOR

...view details