جموں و کشمیر کے ضلع پونچھ کی تحصیل منڈی کے سرحدی علاقہ ساوجیاں میں ریچھ کے حملہ میں ایک شخص شدید زخمی ہوا جس کی پہچان محمد یوسف ولد حسو بھٹی ساکنہ بریاڑی ساوجیاں کے طور کی گئی ہے۔
مقامی لوگوں کے مطابق فصلیں تیار ہوتے ہی جنگلی جانور انسانوں کو اپنا شکار بناتے ہیں اور اب تک متعدد افراد جنگلی جانورں کا شکار بن چکے ہیں۔