منڈی:جموں و کشمیر کے پونچھ میں بلاک ترقیاتی کونسل منڈی شمیم احمد گنائی نے تحصیل منڈی کے علاقہ آڑائی پنچایت موریاں کا دورہ کیا۔ اس دوران انہوں نے آڑائی موریاں میں ورلڈ بینک کے تحت تعمیر کردہ سرکاری مڈل اسکول کیراں موریاں کی عمارت کا افتتاح کر آفیشیئل طور پر عمارت کو اسکولی طلباء کے نام کر دیا۔ BDC Shamim Ahmad Ganai Visits Arai
BDC Shamim Ahmad Ganai Visits Arai بی ڈی سی شمیم احمد گنائی نے منڈی کے آڑائی کا دورہ کیا - شمیم احمد گنائی نے منڈی کے آڑائی کا دورہ کیا
اپنے دورہ کے دوران بلاک ترقیاتی کونسل شمیم احمد گنائی نے ورلڈ بینک کے تحت تعمیر کردہ سرکاری مڈل اسکول سمیت آڑائی میں ڈویاں تا ڈیڈھ کلساں سڑک کا افتتاح کیا۔ BDC Shamim Ahmad Ganai Visits Arai
اپنے دورہ کے دوران بلاک ترقیاتی کونسل شمیم احمد گنائی نے آڑائی میں ہی ڈویاں تا ڈیڈھ کلساں سڑک کا بھی افتتاح کیا۔ اس موقع پر علاقہ کے کئی معزز شخصیات نے تقریب میں شرکت کر کے بلاک ترقیاتی کونسل منڈی شمیم احمد گنائی کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ بی ڈی سی کی ہی کاوشوں کا نتیجہ ہے کہ آج آڑائی کے دور دراز علاقہ میں انہوں نے اسکول کی نئی عمارت اور ڈویاں تا ڈیڈھ کلساں سڑک کی تعمیر کروا کر یہاں کے غریب بچوں اور غریب عوام کو سہولت دستیاب کرایا ہے۔ انہوں نے ضلع انتظامیہ پونچھ کا بھی شکریہ ادا کیا۔
یہ بھی پڑھیں: Union MoS Visits Pahalgam مرکزی وزیر مملکت بی ایل شرما کا پہلگام کا دورہ