ریاست میں سکھوں کے ذریعہ سب سے بڑا پروگرام پونچھ ضلع کے گرودوارہ ڈیرا سنت پورا کے نگالی صاحب میں منایا گیا۔
نگالی صاحب میں ایک میلے کا انعقاد کیا گیا، جہاں صبح سے ہی ہزاروں کی تعداد میں سبھی مذاہب کے لوگوں نے شرکت کی۔ اس پروگرام میں ریاست جموں کشمیر کے علاوہ دوسری ریاستوں کے بھی سکھ برادری نے اس پروگرام میں شرکت کی۔
اس سلسلے میں سکھ برادری سے تعلق رکھنے والے ہزاروں سکھوں نے وادی میں موجود گردواروں میں حاضری دے کر کشمیر کے لیے امن کی دعا کی ہے۔