جموں و کشمیر، ضلع پونچھ کی تحصیل منڈی کے لوہیل بیلہ علاقے کی عوام لورن سے آنے والے نالے پر تعمیر جھولہ پل کی خستہ حالی کی وجہ سے کافی زیادہ پریشان ہے، جس کی مرمت کے لیے علاقے کے لوگوں نے ضلع انتظامیہ سے اپیل بھی کی ہے۔
سبکدوش اے ایس آئی محمد شفیع میر نے کہا کہ جھولہ پل سے لوہیل بیلہ، بیلہ سیٹھی، سٹیلاں اور ناگاناڑی وغیرہ علاقوں کی عوام گزرتی ہے، لیکن اس پل کی مرمت نہ ہونے سے پل کے دیگر سازوسامان کے علاوہ رسیاں بھی بوسیدہ ہوگئی ہیں، جس کی وجہ سے پل کے منہدم ہونے کا خطرہ ہر وقت بنا رہتا ہے اور موسم سرما میں برف گرنے سے اس پل پر عوام کا چلنا بھی دشوارکن ہوتا ہے۔