پونچھ:جموں و کشمیر کے ضلع پونچھ کی تحصیل سورنکوٹ میں ٹینیٹ آرمی کی نیشنل رائفل بٹالین کی جانب سے بچیوں کے عالمی دن کے موقع پر مرہوٹ کے علاقے میں ایک آگاہی پروگرام کا انعقاد کیا گیا جس میں خواتین میں اعتماد کو بڑھانا اور لڑکیوں کو ان کے حقوق سے آگاہ کیا گیا۔ اس دوران کہا گیا کہ جدید دور میں بھی لڑکیوں کو دور دراز کے دیہاتوں میں امتیازی سلوک، گھریلو تشدد اور ان کی جبراً و کم عمری میں شادی جیسے کئی چیلنجز کا سامنا ہے۔ ایسی تمام روایتوں و مظالم کو ختم کرنا انتہائی ضروری ہے۔
International Day of Girls Child لڑکیوں کے عالمی دن پر پروگرام کا انعقاد
لڑکیوں کے عالمی دن کے موقع پر آرمی کے زیر اہتمام ایک پروگرام کا انعقاد کیا گیا جس میں بچیوں کو کو ان کے حقوق کے بارے میں آگاہ کیا گیا۔ Awareness About Rights of Girl Child
ایک فوجی اہلکار نے کہا کہ 'تعلیم، غذائیت، قانونی حقوق، طبی دیکھ بھال اور سکیورٹی جیسے شعبوں میں لڑکیوں کو درپیش مسائل کے خلاف آواز اٹھانے کے بارے میں شعور اجاگر کرنے کے مقصد سے پروگرام کا اہتمام کیا گیا تھا تاکہ لڑکیوں کو مساوی حقوق مل سکیں۔ اس پروگرام میں مقامی خواتین کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور کہا کہ آج خواتین مَردوں کے ساتھ کندھے سے کندھا ملا کر کھڑی ہیں، وہ ہر شعبہ میں آگے ہیں۔ انہوں نے لڑکیوں میں بیداری پیدا کرنے پر زور دیا۔ Awareness About Raising Voice Against Violence with Girls