اردو

urdu

ETV Bharat / state

Awareness Camp in Poonch: پونچھ میں محکمہ خزانہ نے کیا بیداری کیمپ کا انعقاد - منڈی پونچھ بیداری کیمپ

ضلع پونچھ کے منڈی علاقے میں محکمہ خزانہ، جموں و کشمیر فنڈز آرگنائزیشن کے زیر اہتمام منعقدہ بیداری کیمپ میں آن لائن نظام، خدمات اور مختلف اسکیموں کے بارے میں شرکاء کو آگاہ کیا گیا۔ Awareness Camp on financial literacy

پونچھ میں محکمہ خزانہ نے کیا بیداری کیمپ کا انعقاد
پونچھ میں محکمہ خزانہ نے کیا بیداری کیمپ کا انعقاد

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Aug 25, 2023, 6:37 PM IST

پونچھ میں محکمہ خزانہ نے کیا بیداری کیمپ کا انعقاد

پونچھ:سرحدی ضلع پونچھ کے تحصیل کمپلیکس، منڈی، میں محکمہ خزانہ نے ایک بیداری کیمپ کا اہتمام کیا۔ بیداری کیمپ میں متعلقہ محکمہ کے افسران، مدعو کیے گئے مقررین، مقامی باشندوں کے علاوہ پی آر آئی ممبران خصوصاً بلاک ترقیاتی کونسل چیرمین، منڈی، شمیم احمد گنائی نے شرکت کی۔ بیداری کیمپ کے حوالہ سے مزید جانکاری فراہم کرتے ہوئے محکمہ خزانہ کے ڈسٹرکٹ آفیسر حنیف تانترے نے کہا کہ ’’محکمہ خزانہ جموں و کشمیر فنڈز آرگنائزیشن کی ہدایات پر ’فائنانشل لٹریسی کیمپ‘ منعقد کیا گیا ہے۔‘‘

بیداری کیمپ مقامی باشندوں بالخصوص عوامی نمائندگان کو فائنانشل لٹریسی کے اہم مقاصد کے حوالے سے جانکاری دی گئی ہے۔ جن میں آن لائن ایپلیکیشن کے ذریعے سے رقم کی ادائیگی کے نظام، جن بھاگیداری - جس کے تحت کوئی بھی شخص کسی بھی علاقہ کے ترقیاتی کاموں کے متعلق جانکاری حاصل کر سکتا ہے - قابل ذکر ہیں۔ اس کے علاوہ جموں و کشمیر بینک کے تحت ممکن سکیم، لائف انشورنس اسکیم، لون سکیم، پینشن اسکیم، سمیت عوامی فائدہ کے لیے سرکار کی جانب سے وضع کی گئی اسکیموں سے بھی حاضرین کو آگاہ کیا گیا۔

منتظمین کا کہنا ہے کہ اسمارٹ فون، تیز رفتار انٹرنیٹ کے بڑھتے رجحان اور بڑھتے ہوئے آن لائن نظام کے پیش نظر اس طرح کے کیمپ کا انعقاد کرکے سبھی اسکیموں کے متعلق لوگوں کو بیدار کرنا ناگزیر بن چکا ہے، تاکہ اس ترقیاتی یافتہ دور میں ہر شخص باآسانی سرکار کی جانب سے چلائی جا رہی اسکیموں اور بینک کی جانب مختلف اسکیموں کے تحت دئے جانے والے لون سے استفادہ حاصل کر سکے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ عوامی اہمیت کی حامل تقرباً سبھی اسکیموں کا بیداری کیمپ میں احاطہ کیا گیا، تاکہ یہ جانکاری پنچوں اور سرپنچوں کے ذریعے عوام تک پہنچائی جا سکے۔ اور لوگوں کو آن لائن نظام و دیگر تمام عوامی مفاد کے لئے چلائی جا رہی اسکیموں کے متعلق جانکاری مل سکے اور جن لوگوں کو دفاتر کے چکر لگانے پڑتے ہیں انہیں اس سے راحت مل سکے گی۔

مزید پڑھیں:Medical Camp in Poonch پونچھ میں طبی میڈیکل کیمپ کا انعقاد

بیداری کیمپ میں پنچ اور سرپنچ صاحبان کے علاوہ محکمہ خزانہ کے ڈسٹرکٹ آفیسر حنیف تانترے، محکمہ خزانہ کی تحصیل آفیسر آشو شرما، جموں سے آئے ہوئے جموں و کشمیر بینک کے مینجر موہانی شرما، نائیب تحصیلدار ساوجیاں عبدالقیوم کے علاوہ دیگر متعلقہ محکمہ جات سے منسلک عملہ بھی شامل رہا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details