اردو

urdu

پونچھ: ایوئین فلو کا پہلا معاملہ

By

Published : Jan 31, 2021, 11:58 AM IST

جموں و کشمیر کے ضلع پونچھ میں ایوئین فلو کا پہلا معاملہ سامنے آیا ہے۔

avian flu
ایوئین فلو

ضلع پونچھ میں حال ہی میں کچھ کووں کو مردہ حالت میں پایا گیا تھا جن میں سے اب تک ایک کوے کی ایوئین فلو ٹیسٹ کی رپورٹ مثبت آئی ہے۔


ضلع مجسٹریٹ پونچھ راہل یادیو نے بتایا کہ تحصیل منڈی میں مردہ پائے جانے والے ایک کوے کی ایوئین فلو ٹیسٹ کی رپورٹ مثبت آئی ہے۔


انہوں نے کہا: 'منڈی میں جنگلی پرندے (مردہ کوے) کی ایوئین فلو ٹیسٹ کی رپورٹ پازٹیو آئی ہے۔ گھریلو پولٹری پرندوں میں ایوئین فلو کا کوئی معاملہ اب تک سامنے نہیں آیا ہے۔ منڈی کے ایک کلو میٹر کی حدود میں تمام سیل پوائنٹ / بیک یارڈ پولٹری سے نمونوں کو ٹیسٹ کے لئے بھیجا جائے گا۔ اینیمل ہسبینڈری محکمہ نگرانی کا کام انجام دیتا رہے گا'۔

یہ بھی پڑھیں: کشمیر : مہاجر پرندوں میں برڈ فلو کی تصدیق


بتادیں کہ خطہ پیر پنچال کے دو اضلاع راجوری اور پوچھ میں گذشتہ ہفتے کئی جنگلی پرندوں بالخصوص کووں کو مردہ پایا گیا تھا جن میں سے کچھ کے نمونے ٹیسٹ کے لئے بھیجے گئے تھے۔

یو این آئی

ABOUT THE AUTHOR

...view details