اس وقت جموں وکشمیر میں کورونا وائرس زوروں پر ہے۔ ماہ رمضان المبارک ختم ہوچکا ہے۔ اور عید بھی ہے لیکن اس وقت کئی غریب محتاج اور بیوائیں ایسی ہیں، جن کا چولہا کئی دنوں سے بجھا ہوا ہے۔
جس کو لیکر پونچھ کے اوقاف ایڈمنسٹریٹر ریاض آتش نے ضلع پونچھ کی تحصیل منڈی تحصیل حویلی کے متعدد مقامات پر مفت راشن اور دوسری اشیاء خوردنی کے قریب 200 تھیلے مستحق افراد میں تقسیم کیے ہیں۔ جس میں اڑائی، ساوجیاں، لورن، کھڑپہ، براچھڑ، راجپورہ، بیدار، لسانہ، ھاڑی، میدانہ وغیرہ میں ریاض آتش نے اپنی ٹیم کے ہمراہ تقسیم کاری عمل میں لائی۔