اردو

urdu

ETV Bharat / state

بلاک منڈی میں عطیقہ جان نے ڈی ڈی سی انتخاب کے لیے نامزدگی داخل کیا

انہوں نے کہا کہ پانچ اگست کو بی جے پی حکومت نے ریاست جموں و کشمیر سے دفعہ 370 اور 35 اے کو ختم کرکے یہاں کے عوام کے جذبات کو مجروح کر دیا۔

By

Published : Nov 19, 2020, 9:17 AM IST

بلاک منڈی میں عطیقہ جان نے ڈی ڈی سی انتخاب کے لیے نامزدگی داخل کیا
بلاک منڈی میں عطیقہ جان نے ڈی ڈی سی انتخاب کے لیے نامزدگی داخل کیا

جموں و کشمیر کے ضلع پونچھ کی تحصیل منڈی میں عطیقہ جان نے عوامی اتحاد برائے گپکار اعلامیہ کی جانب سے کاغذات نامزدگی داخل کیا۔

اس موقع پر عطیقہ جان کے فرزند انجمند، سینئر رہنما وہ صوبائی صدر یوتھ نیشنل کانفرنس اعجاز احمد جان کے علاوہ نیشنل کانفرنس اور عوامی اتحاد کے کارکن موجود تھے۔

بلاک منڈی میں عطیقہ جان نے ڈی ڈی سی انتخاب کے لیے نامزدگی داخل کیا
اعجاز احمد جان صوبائی صدر یوتھ نیشنل کانفرنس نے تقریر کرتے ہوئے بی جے پی کو ہدف تنقید بنایا اور کہا کہ 5 اگست 2019 کا دن ریاست کے کسی فرد یا بشر سے چھپا نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ پانچ اگست کو جے پی حکومت نے ریاست جموں و کشمیر سے دفعہ 370 اور 35 اے کو ختم کرکے یہاں کے عوام کے جزبات کو مجروح کر دیا۔انہوں نے مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ اور ریاست جموں و کشمیر کے بی جے پی کے صدر کے رویندر رینہ کی شعلہ بیانی کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا اور الزام عائد کیا کہ بی جے پی نواز لوگ اب الیکشن میں بطور آزاد امیدوار شامل ہوئے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details