پونچھ: جموں وکشمیر کے ضلع پونچھ میں شہدائے کربلا کی یاد میں دس محرم الحرم کو سکھہ کٹھہ کے نوجوانوں کی جانب سے پولیس چیک پوسٹ قازی موڈا کے قریب سبیل لگا کر پانی اور دیگر مشروبات تقسیم کی گئی جس میں دیگر برادریوں کے لوگوں نے بھی تعاون کیا۔
نوجوانوں کی جانب سے سبیل میں راہگیروں میں شربت، پانی کی بوتلیں تقسیم کرکے امام حسین کو خراج عقیدت پیش کیا گیا۔ سکہ کٹھہ یوتھ ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام لگائی گئی سبیل میں موجود نوجوان طالب حسین، سرفراز شاہ، فرید احمد، خورشید وغیرہ پیش پیش رہے۔ انہوں نے بتایا کہ 1400 سال قبل امام حسین نے کربلا کے میدان میں اسلام اور انسانیت کے لیے جنگ لڑتے ہوئے 72 ساتھیوں کے ہمراہ شہید ہو گئے۔