اردو

urdu

ETV Bharat / state

LoC Landmine Blast: ایل او سی پر لینڈ مائن دھماکہ، دو فوجی اہلکار زخمی

لائن آف کنٹرول پر لینڈ مائن بلاسٹ میں زخمی ہوئے فوجی اہلکاروں کو اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

Etv Bharat
Etv Bharat

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Nov 1, 2023, 1:10 PM IST

Updated : Nov 1, 2023, 2:10 PM IST

پونچھ (جموں کشمیر) :سرحدی ضلع پونچھ میں لائن آف کنٹرول (ایل او سی) کے قریب ایک لینڈ مائن بلاسٹ میں تین فوجی اہلکار زخمی ہو گئے ہیں۔ آفیشلز کے مطابق یہ دھماکہ اُس وقت پیش آیا جب فوجی اہلکار ایل او سے کے قریب پھگواری گلی، مینڈھر میں روٹین ڈیوٹی / گشت انجام دے رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ زخمی ہوئے تینوں فوجی اہلکاروں کو فوری طور پر نزدیکی اسپتال پہنچایا گیا جہاں ان کا علاج و معالجہ کیا جا ریا ہے۔

آفیشلز کے مطابق زخمی ہوئے تین اہلکاروں میں سے شدید زخمی ہوئے دو فوجی اہلکاروں کو ابتدائی طبی امداد کے بعد آرمی بیس اسپتال راجوری منتقل کیا گیا۔ آفیشلز کا کہنا ہے کہ سرحدی علاقوں خاص کر ایل او سی کے قریب لینڈ مائنز نصب کی جاتی ہیں تاکہ دراندازی کو روکا جا سکے تاہم بعض اوقات شدید بارشوں کے سبب یہ لینڈ مائنز لڑھک کر فوجی پوسٹس کے نزدیکی علاقوں میں آجاتی ہیں اور اپنے ہی اہلکاروں کو نقصان پہنچاتی ہیں۔

مزید پڑھیں:Infiltration Bid Foiled in Kashmir: کشمیر میں دراندازی کی کوشش ناکام، پانچ درانداز ہلاک

ادھر، زخمی ہونے کے فوراً بعد فوجی اہلکاروں کو نزدیکی اسپتال پہنچانے کے بعد فوری طور پر 150GHراجوری اسپتال پہنچایا گیا۔ زخمی ہوئے اہلکاروں کی شناخت وائی شری رامولا، ومل راج اور ویر بھرپپا کے طور پر ہوئی ہے۔ فوجی ذرائع نے زخمی ہوئے تینوں اہلکاروں کی حالت مستحکم قرار دی ہے وہیں حادثہ کی نسبت سے پولیس نے معاملہ درج کرکے مزید کارروائی شروع کر دی ہے۔

Last Updated : Nov 1, 2023, 2:10 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details