جموں و کشمیر کے پونچھ ضلع کے کیرنی کساؤ سیکٹر میں گزشتہ دو دنوں سے ہو رہی فائرنگ میں لائن آف کنٹرول پر تعینات بھارتی فوج کا ایک جوان ہلاک ہو گیا جبکہ دو دیگر زخمی ہو گئے، جنہیں علاج کے لئے آج کمانڈ اسپتال اودھمپور لے جا یا گیا ہے۔
جمعہ کی شام اچانک پونچھ ضلع کیرن کسوا سیکٹر میں پاکستانی فوج کی طرف سے لائن آف کنٹرول کے قریبی علاقوں میں بھارتیہ فوج کی چوکیوں کے علاوہ رہائشی علاقوں میں مورٹار داغنے شروع کر دئے، جس میں مقامی لوگوں کو بھاری نقصان اٹھانا پڑا ہے اور لوگوں کے جانور مارے گئے اور کئی مکانوں کو نقصان پہنچا ہے۔
اسی طرح ہفتہ کی شام دوبارہ پاکستانی فوجیوں کے دس بلوچ نے چوکی راجا، رانی اور بودھیا سے بھارتیہ فوج کے ساتھ رہائشی علاقوں میں چھوٹے بڑے اسلحوں سے فائرنگ شروع کر دی۔