جموں و کشمیر کے ضلع پونچھ میں فوج کی راشٹریہ رائفلز بٹالیئن کی جانب سے گورنمنٹ ہائی سکول ملکاں میں لائبریری کا افتتاح کیا گیا۔ تقریب میں برگیڈ کمانڈر راہول دت مہمان خصوصی کے طور پر موجود رہے۔ اس دوران طلبہ نے رنگا رنگ پروگرام بھی پیش کیا.
اس دوران پیرپنچال عوامی ڈیولپمنٹ فرنٹ کے چیئرمین محمد فرید ملک، سرپنچ محمد اسلم ملک کے علاوہ سماجی شخصیات و مقامی عوام نے شرکت کی۔ وہیں عوام نے راشٹریہ رائفلز کی جانب سے اسکول میں لائبریری اور پانی فلٹر مشین نصب کرنے پر فوج کا شکریہ ادا کیا۔