پونچھ:سکیورٹی فورسز نے سرحدی ضلع پونچھ کے بالاکوٹ علاقہ میں ایک پُرانی باردوی سرنگ کو برآمد کرکے تباہ کیا ہے۔اطلاعات کے مطابق سکیورٹی فورسز نے پونچھ کے مینڈھر علاقے میں صابرہ غالی بالاکوٹ سیکٹر کے قریب ایک پرانی باردوی سرنگ کو برآمد کیا ہے۔ بعد میں فوج کے بم ڈسپوزل اسکورڈ نے موقع پر ہی بارودی سرنگ کو تباہ کیا اور کسی بھی بڑے حادثہ کو ٹال دیا ہے۔
واضح رہے کہ سکیورٹی فورسز نے گزشتہ ایک ماہ کے دوران ایل او سی کے نزدیک کئی باردوی سرنگوں کو برآمد کرکے تباہ کیا ہے۔آپ کو بتادیں کہ بارودی سرنگ کے دھماکوں نے گزشتہ چند دہائیوں کے دوران جموں، اور کشمیر میں سکیورٹی فورسز کے اہلکاروں اور عام شہریوں کی جانیں لی ہیں، وہیں ہزاروں لوگ ان سرنگوں کی زد میں آکر معذوری کی زندگی گزار رہے ہے۔