اردو

urdu

ETV Bharat / state

فوجی سربراہ کا دورہ پونچھ، ملیٹینٹ مخالف آپریشن کا جائزہ لیا

Army Chief Visits Poonch دفاعی ذرائع نے بتایا کہ فوجی سربراہ جنرل منوج پانڈے نے پیر کے روز پونچھ کا دورہ کیا اور وہاں پر فوج کے سینیئر آفیسران کے ساتھ گفت وشنید کی۔

Etv Bharat
Etv Bharat

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Dec 25, 2023, 5:25 PM IST

جموں:فوجی سربراہ جنرل منوج پانڈے نے پیر کے روز پونچھ کا دورہ کرکے کٹھن ترین موسمی حالات میں فوجی جوانوں کی بے لوث خدمات اور حوصلے کی سراہنا کی۔ معلوم ہوا ہے کہ فوجی سربراہ نے اگلی چوکیوں کا دورہ کیا، جہاں پر انہیں بفلیاز میں جاری مفرور عسکریت پسندوں کے خلاف آپریشن کے بارے میں جانکاری فراہم کی گئی۔


دفاعی ذرائع نے بتایا کہ فوجی سربراہ جنرل منوج پانڈے نے پیر کے روز پونچھ کا دورہ کیا اور وہاں پر فوج کے سینئر آفیسران کے ساتھ گفت وشنید کی۔ ایل اوسی پر تعینات اہلکاروں سے بات چیت کے دوران فوجی سربراہ نے کہا کہ سخت ترین موسمی صورتحال اور دیگر چیلنجوں کے باوجود فوجی جوان اپنی خدمات خوش اسلوبی کے ساتھ انجام دے رہے ہیں۔


فوجی سربراہ نے سرحد پر تعینات جوانوں کو بتایا کہ امن دشن عناصر کے منصوبوں کو ناکام بنانے کی خاطر سرحد پر مزید چوکسی برتنے کی ضرورت ہے۔ اس سے قبل آرمی چیف کو فوج کے سینیئر آفیسران نے سرحدوں کی صورتحال کے بارے میں بریفنگ دی۔


فوجی کمانڈر کو مخالفین کے چیلنجز کا مقابلہ کرنے کے لئے کئے جانے والے اقدامات کے بارے میں بھی جانکاری فراہم کی گئی۔ذرائع نے بتایا کہ آرمی چیف نے فوج کے سینیئر آفیسران کے ساتھ میٹنگ کی اور لائن آف کنٹرول پر قائم مستحکم دراندازی مخالف گرڈ کی سراہنا کی۔دفاعی ذرائع نے بتایا کہ فوجی سربراہ منوج پانڈے نے ایل او سی پر جنگ بندی معاہدے کی پاسداری کرنے کے لئے فوج کے نظم و ضبط کی داد دی۔
معلوم ہوا ہے کہ آرمی چیف نے پونچھ میں ایل او سی کے نزدیک اگلی چوکیوں کا دورہ کرنے کے موقع پر وہاں پر تعینات جوانوں کے ساتھ بات چیت کی۔انہوں نے آفیسران کو ہدایت دی کہ ملک دشمن عناصر کے منصوبوں کو ناکام بنانے کی خاطر سرحدوں پر مزید چوکسی بڑھانے کی ضرورت ہے۔


دریں اثنا ناردرن کمانڈ نے اپنے آفیشل ایکس پر لکھا :”فوجی سربراہ جنرل منوج پانڈے نے پونچھ سیکٹر کا دورہ کیا اور موجودہ سیکورٹی صورتحال کے بارے میں جانکاری حاصل کی۔“انہوں نے مزید لکھا کہ فوجی کمانڈر نے سینئر آفیسران کے ساتھ تازہ ترین سیکورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔

مزید پڑھیں:


بتادیں کہ بفلیاز پونچھ میں عسکریت پسندوں کے حملے میں چار فوجی اہلکاروں کی ہلاکت اور بعد ازاں تین عام شہریوں کی لاشیں پر اسرار حالت میں برآمد ہونے کے بعد فوجی سربراہ جنرل منوج پانڈے نے ہنگامی طورپر پیر کے روز پونچھ کا دورہ کیا اور وہاں پر عسکریت پسندوں کے خلاف جاری آپریشن کے بارے میں آگاہی حاصل کی۔


ذرائع نے بتایا کہ فوجی سربراہ راجوری اور پونچھ میں سکیورٹی صورتحال کا جائزہ لینے کے بعد مرکزی وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ کو اس بارے میں تفصیلات فراہم کریں گے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details