اردو

urdu

ETV Bharat / state

پونچھ: فوج کی جانب سے والی بال مقابلے کا اہتمام - شہید فوجی اہلکار اورنگ زیب

پونچھ میں آرمی کی 39 راشٹریہ رائفل بٹالین کی جانب سے شہید فوجی اہلکار اورنگ زیب کی یاد میں والی بال مقابلے کا اہتمام کیا گیا۔ مینڈھیر کلب نے چھترال کلب کو 3 ۔1 سے شکست دیتے ہوئے یہ مقابلہ اپنے نام کرلیا۔

فوج کی جانب سے والی بال مقابلے کا اہتمام کیا گیا
فوج کی جانب سے والی بال مقابلے کا اہتمام کیا گیا

By

Published : Nov 18, 2021, 4:07 PM IST

جموں و کشمیر کے ضلع پونچھ کی تحصیل مینڈھیر کے سلانی ہائی اسکول میں شہید فوجی اہلکار اورنگ زیب کی یاد میں آرمی کی 39 راشٹریہ رائفل بٹالین کی جانب سے والی بال کے مقابلہ کا اہتمام کیا گیا۔

اس مقابلے میں والی بال کی آٹھ ٹیموں نے حصہ لیا، اس مقابلے کا فائنل میچ مینڈھیر کلب اور چھترال کلب کے درمیان کھیلا گیا، جس میں مینڈھیر کلب نے 3 ۔ا سے چھترال کلب کو شکست دیتے ہوئے یہ مقابلہ اپنے نام کرلیا۔

اس مقابلے کے خصوصی مہمان 39 راشٹریہ رائفل بٹالین کے کمانڈنگ آفسر رہے، جبکہ گاؤں کے پانچ سرپنچوں کے علاوہ بڑی تعداد میں نوجوان اور گاؤں کے لوگوں نے مقابلہ میں شرکت کی اور مقابلہ سے لطف اندوز ہوئے۔

فوج کی جانب سے والی بال مقابلے کا اہتمام کیا گیا

اس موقع پر فوج کے اعلی افسروں نے اپنے خطاب میں ملک کے لیے اپنی جان قربان کرنے والے اورنگ زیب کی بہادری کو سلام کرتے ہوئے کہا کہ 'ہمیں ان کی زندگی سے تحریک لینی چاہیے، اورنگ زیب نے تو ملک کے لیے اپنی جان قربان کردی لیکن ان کا نام ہمیشہ ہمارے دلوں میں زندہ رہے گا۔ نوجوانوں کو ان کی زندگی سے سیکھ لینے کی ضرورت ہے'۔

مزید پڑھیں: Hyderpora Encounter: شہری ہلاکتوں کے خلاف عمر عبداللہ دھرنے پر بیٹھے

واضح رہے کہ 14 جون 2018 کو شہید فوجی اہلکار اورنگ زیب کو پلوامہ میں اغوا کرنے کے بعد کچھ مسلح دہشت گردوں نے اس وقت قتل کردیا گیا تھا جب وہ اپنے گھروالوں کے ساتھ عید منانے کے لیے واپس اپنے گھر پونچھ جارہے تھے۔ اورنگ زیب فوج کی 44 راشٹریہ رائفلز میں رائفل مین تھے۔ دہشت گردوں کے ذریعہ رائفل مین اورنگ زیب کے اغوا اور قتل کے تیرہ ماہ کے بعد ان کے دو بھائی بھی فوج میں شامل ہوگئے اور قوم کی خدمت کرنے کا فیصلہ کیا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details