اردو

urdu

ETV Bharat / state

پونچھ میں اسلحہ اور گولہ بارود برآمد

Arms Recovered in Poonch: جموں و کشمیر کے ضلع پونچھ کے کسبلاری علاقے سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کیا گیا ہے۔ یہ جانکاری فوج کی وائٹ نائٹ کورپس نے ایک ٹویٹ می دی۔

Etv Bharat
Etv Bharat

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Dec 30, 2023, 9:43 AM IST

پونچھ: بھارتی فوج کی رومیو فورس اور جموں و کشمیر پولیس کے اسپیشل آپریشنز گروپ (ایس او جی) نے پونچھ کے کسبلاری علاقے سے اسلحہ اور گولہ بارود کا ایک بڑا ذخیرہ برآمد کیا ہے۔ حکام کے مطابق یہ برآمدگی رومیو فورس اور ایس او جی کے مشترکہ سرچ آپریشن کے دوران ہوئی۔

حکام نے جمعہ کو بتایا کہ فوج نے بعد ازاں کسبلاری علاقے کے جنگل میں برآمد کیے گئے دھماکہ خیز مواد کو موقعے پر ہی تباہ کر دیا۔ اس سے قبل جمعہ کو جموں و کشمیر پولیس اور بھارتی فوج نے ایک مشترکہ آپریشن میں پونچھ کے مینڈھر علاقے میں عسکریت پسندوں کے ایک ٹھکانے کا پردہ فاش کیا تھا۔ وہاں سے پستول اور دستی بم برآمد ہوئے۔

فوج کی وائٹ نائٹ کور نے ٹوئٹر پر ایک پوسٹ میں کہا کہ اس سے ٹارگٹ کلنگ کی منصوبہ بندی کرنے والی عسکریت پسندوں کی سازش کو بڑا دھچکا لگا ہے۔ ٹویٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ ٹھکانے کے اندر سے تین پستول، چھ میگزین، 64 راؤنڈ نائن ایم ایم گولہ بارود اور چار دستی بم بھی برآمد ہوئے ہیں۔

مزید پڑھیں: راجوری اور اکھنور میں بڑی مقدار میں اسلحہ وگولہ بارود برآمد

راجوری میں اسلحہ، گولہ بارود برآمد، دو عسکریت پسند معاون گرفتار

فوج کی وائٹ نائٹ کور نے ٹویٹر پر پوسٹ کیا کہ وہ جموں خطے میں عسکریت پسندی کے خلاف اپنی کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہے۔ بھارتی فوج اور جے کے پی کے انٹیلی جنس پر مبنی مشترکہ آپریشن میں ایک ٹھکانے سے 3 غیر ملکی پستول، 6 میگزین، 9 ایم ایم گولہ بارود کے 64 راؤنڈ اور 4 دستی بم برآمد ہوئے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details