اردو

urdu

ETV Bharat / state

Arms Recovered In Poonch پونچھ میں سرچ آپریشن کے دوران اسلحہ اور گولہ بارود برآمد - پونچھ میں اسلحہ کا ذخیرہ برآمد

ضلع پونچھ کے سرحدی علاقے میں اسلحہ کا بڑا ذخیرہ برآمد ہوا۔ جائے وقوعہ سے ایک اے کے 74، نو میگزین اور 468 گولیاں برآمد ہوئی ہیں۔ اس کے علاوہ دو پستول، 60 گولیاں، چھ دستی بم برآمد ہوئے ہیں۔ Arms ammunition recoverd in poonch

پونچھ میں سرچ آپریشن کے دوران گولہ و بارود برآمد
پونچھ میں سرچ آپریشن کے دوران گولہ و بارود برآمد

By

Published : Jun 15, 2023, 4:56 PM IST

پلوامہ: جموں و کشمیر کے سرحدی ضلع پونچھ کے ایل او سی پر سیکورٹی فورسز نے سرچ آپریشن کے دوران اسلحہ کا بڑا ذخیرہ برآمد کیا ہے۔ اس کے علاوہ اس بات کی بھی تفتیش کی جا رہی ہے کہ یہ اسلحہ کہاں سے لایا گیا ہے؟ ایل او سی کے قریب سے بڑی تعداد میں اسلحہ اور گولہ بارود برآمد ہونے کے بعد دوبارہ سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا ہے۔ خیال کیا جارہا ہے کہ یہ ہتھیار سرحد پار سے بھیجے گئے تھے۔ ذرائع کے مطابق جائے وقوعہ سے ایک اے کے 74، نو میگزین اور 468 گولیاں برآمد ہوئی ہیں۔ اس کے علاوہ دو پستول، 60 گولیاں، چھ دستی بم برآمد ہوئے ہیں۔

جائے وقوعہ سے تاریں کاٹنے کے اوزار، کھدائی اور کھینچنے کے لیے بیلچے ملے ہیں جبکہ راجوری اور پونچھ میں بھی عسکریت پسندوں کے منشیات سمگلنگ کے خلاف کارروائی کی گئی ہے۔ آج ہی ریاستی تحقیقاتی ایجنسی (ایس آئی اے) نے پلوامہ میں بینک اے ٹی ایم گارڈ سنجے شرما کے قتل کے سلسلے میں جنوبی کشمیر کے پلوامہ، اننت ناگ اور شوپیاں اضلاع میں کئی مقامات پر چھاپے مارے۔ گزشتہ ماہ بھی ایس آئی اے نے اس معاملے میں ان اضلاع میں کئی مقامات کی تلاشی لی تھی۔ پلوامہ کے اچان میں رہنے والے ایک بینک اے ٹی ایم گارڈ سنجے شرما کو رواں سال فروری میں عسکریت پسندوں نے اس وقت قتل کر دیا تھا، جب وہ اپنی بیوی کے ساتھ بازار جا رہا تھا۔

مزید پڑھیں:۔Arms Recovered In Kupwara: کپواڑہ میں اسلحہ و گولہ بارود کا ذخیرہ برآمد

ABOUT THE AUTHOR

...view details