پونچھ: جموں وکشمیر کے پونچھ ضلع کے تحصیل سرنکوٹ کے دیہی اور جنگلی علاقوں میں سکیورٹی فورسز کی جانب سے تلاشی آپریشن مسلسل جاری ہے۔
اطلاعات کے مطابق بفلیاز میں عسکریت پسندوں حملے کے بعد تحصیل سرنکوٹ کے کئی دیہی اور جنگلی علاقوں میں پیر کے روز بھی تلاشی آپریشن جاری رہا۔ذرائع نے بتایا کہ سکیورٹی فورسز کے اہلکار جنگلی علاقوں میں قدرتی طور پر بنی گھپاوں کی بھی تلاشی لے رہے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ آپریشن کے دوران جدید ٹیکنالوجی کا بھی سہارا لیا جارہا ہے تاکہ جنگلوں میں موجود ملیٹینٹوں کو مار گرایا جاسکے۔
ذرائع نے مزید بتایا کہ بفلیاز عسکریت پسندانہ حملے کے بعد پونچھ کے جنگلی علاقوں میں سکیورٹی فورسز کی جانب سے تلاشی آپریشن مسلسل جاری ہے۔ان کے مطابق آپریشن کے دوران ڈرون کیمروں کے ساتھ ساتھ ہیلی کاپٹروں کو بھی استعمال میں لایا جارہا ہے۔