جموں: پونچھ ضلع کے بھاٹہ دوڑیاں علاقے میں سیکورٹی فورسز نے بڑے پیمانے پر تلاشی آپریشن شروع کیا ہے۔ معلوم ہوا ہے کہ بھاٹہ دوڑیاں کے جنگلی علاقے میں دو مشتبہ افراد کی نقل وحمل کے بعد عسکریت پسند مخالف آپریشن شروع کیا گیا۔ اطلاعات کے مطابق پونچھ ضلع کے بھاٹہ دوڑیاں سرحدی علاقے میں سیکورٹی فورسز نے بدھ کے روز تلاشی آپریشن شروع کیا۔ ذرائع نے بتایا کہ چند مقامی لوگوں نے بھاٹہ دوڑیاں کے جنگلی علاقے میں دو مشتبہ افراد کو دیکھا اور فوری طور پر اس بارے میں سیکورٹی فورسز کو جانکاری فراہم کی چنانچہ سکیورٹی فورسز نے علاقے کو محاصرے میں لے لیا۔ ذرائع نے مزید بتایا کہ فوج نے ایک وسیع العریض علاقے کو محاصرے میں لے رکھا ہے۔
مزید پڑھیں: پونچھ میں سکیورٹی فورسز الرٹ، کئی علاقوں میں سرچ آپریشن شروع