اردو

urdu

ETV Bharat / state

Search Operation In Poonch یوم آزادی کے قبل سرحدی ضلع پونچھ میں بڑے پیمانے پر سرچ آپریشن

یوم آزادی کی تقریبات کو احسن طریقے سے انجام دینے کے لیے جموں و کشمیر میں سکیورٹی کے غیر معمولی انتظامات کیے گئے ہیں۔ وہیں حساس مقامات پر سیکورٹی اہلکاروں کو متحرک رکھا گیا ہے۔

ahead-of-independence-day-massive-search-operation-launched-in-poonch
یوم آزادی کے قبل سرحدی ضلع پونچھ میں بڑے پیمانے پر سرچ آپریشن

By

Published : Aug 12, 2023, 8:15 PM IST

یوم آزادی کے قبل سرحدی ضلع پونچھ میں بڑے پیمانے پر سرچ آپریشن

پونچھ:جموں و کشمیر کے سرحدی ضلع پونچھ میں لائن آف کنٹرول کے ساتھ واقع ایک درجن سے زیادہ دیہاتوں میں سکیورٹی فورسز نے ہفتہ کے روز تلاشی مہم شروع کی۔ اس حوالے سے پولیس کے ایک ترجمان نے کہا کہ یوم آزادی سے قبل مینڈھر سب ڈویژن کے علاقے گورسائی میں سرحدی دیہاتوں میں سخت حفاظتی انتظامات کے تحت فوج اور پولیس نے مشترکہ طور پر سرچ آپریشن شروع کیا۔

سکیورٹی فورسز نے سلواہ، سروتی، گرسائی ٹاپ، سنائی، کیری کنگا اور ترکھرا سمیت ایک درجن سے زائد دیہاتوں کو گھیرے میں لیکر تلاشی آپریشن شروع کیا۔ 15 اگست کو یوم آزادی کی تقریبات میں خلل ڈالنے کی عسکریت پسندوں کی کسی بھی کوشش کو ناکام بنانے کے لیے پورے جموں خطہ میں سکیورٹی بڑھا دی گئی ہے۔

واضح رہے کہ اے ڈی جی پی جموں زون مکیش سنگھ نے 9 آگست کو جموں میں ایک اعلیٰ سطحی مشترکہ سیکورٹی میٹنگ کی صدارت کی۔ میٹنگ میں راجوری-پونچھ اور ڈوڈہ-کشتواڑ-رامبن رینج میں عسکریت پسندوں کی کسی بھی ناپاک سازش کو ناکام بنانے کیلئے سکیورٹی ایجنسیوں کو اعلیٰ سطح کی چوکسی برقرار رکھنے اور بارڈر سکیورٹی اور ہائی وے گرڈ کو مضبوط بنانے کے لیے ہدایت دی گی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details