اردو

urdu

ETV Bharat / state

Body Of Missing Girl: تیس گھنٹے کے طویل ریسکیو آپریشن کے بعد لڑکی کی لاش برآمد - Body Of Missing Girl

جموں و کشمیر کے ضلع پونچھ میں ایک پندرہ سالہ ایک چرواہا لڑکی پانی کے تیز بہاؤ میں بہہ گئی، تقریبا تیس گھنٹے کے طویل ریسکیو آپریشن کے بعد لڑکی کی لاش بر آمد کر لیا گیا۔

تیس گھنٹے کے طویل ریسکیو آپریشن کے بعد لڑکی کی لاش برآمد
تیس گھنٹے کے طویل ریسکیو آپریشن کے بعد لڑکی کی لاش برآمد

By

Published : Jul 31, 2023, 11:44 AM IST

تیس گھنٹے کے طویل ریسکیو آپریشن کے بعد لڑکی کی لاش برآمد

پونچھ:جموں و کشمیر کے ضلع پونچھ میں 30 گھنٹے کے طویل ریسکیو آپریشن کے بعد پلست ندی سے لڑکی کی لاش برآمد کر لی گئی۔ دراصل 15 سالہ کشوری نادی مویشی چراتی ہوئی پلست ندی کے علاقے دلیرا گاؤں سے ہفتہ کے روز ندی میں پانی کے تیز بہاؤ میں بہہ گئی۔ گھر والوں نے آس پاس کے علاقے میں تلاش کیا۔

اس واقعے کی اطلاع ملنے کے فوراً بعد مقامی لوگوں نے پولیس کو مطلع کیا۔ مقامی لوگوں نے پولیس اور ایس ایس ڈی آر ایف کی ٹیموں کے ساتھ مل کر ہفتے کی دیر شام تک لڑکی کی تلاش جاری رکھی، لیکن مایوسی ہاتھ آئی۔ دوسرے دن اتوار کی صبح دوبارہ ریسکیو آپریشن شروع کیا گیا، جو تقریباً چھ بجے تک جاری رہا۔ ڈالیرا سے تقریباً چار کلومیٹر کے فاصلے پر ڈسٹرکٹ پولیس لائن کے قریب دریائے پلست سے 30 گھنٹے تک جاری رہنے والے ریسکیو آپریشن میں مقامی لوگوں کی مدد سے بچی کی لاش برآمد کر لی گئی۔ لڑکی کے اہل خانہ اس واقعے سے صدمے میں ہیں۔

مزید پڑھیں: Man eater leopard killed : اننت ناگ میں آدم خور تیندوے کو کیا گیا ہلاک

لڑکی کی لاش کو ضلع راجہ سکھدیو سنگھ اسپتال لے جایا گیا اور پوسٹ مارٹم کے بعد قانونی کارروائی کی گئی اور لاش کو لواحقین کے حوالے کر دیا گیا۔ اس واقعے سے علاقے میں رنج و غم کا ماحول ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details