مرکز کے زیر انتظام جموں و کشمیر کے پونچھ مین مارکیٹ میں غیر قانونی تجاوزات کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے بلدیہ پونچھ نے تجاوزات ہٹانے کی مہم شروع کی اور اور غیر قانونی طریقے سے لگے ٹھیلوں کو ہٹایا۔
گزشتہ چند ہفتوں سے بس اسٹینڈ میں غیر قانونی طور پر نصب دکانوں اور ٹھیلوں کی وجہ سے وہاں چلنا بھی مشکل ہو رہا تھا اور ضلع انتظامیہ کے حکم کے باوجود ٹھیلوں کو ہٹایا نہیں جا رہا تھا۔