حکومت دعوی کرتی ہے کہ سبھی ضرورت مندوں کو آواس یوجنا کے تحت پکا مکان مل رہا ہے۔ لیکن حکومت کا یہ دعوی محض کاغز تک کی محدود ہے۔
ضلع پونچھ کے تحصیل منڈی کے گاؤں اڑی میں ایک غریب خاندان کچے مکان میں رہنے کو مجبور ہے۔یہ کنبہ آج بھی اپنے کچے اور خستہ حال مکان میں رہنے کو مجبور ہے اور پردھان منتری آواس یوجنا اسکیم کی سہولیات سے محروم ہے۔
گھر کے مالک محمد ایوب کے مطابق وہ برسوں سے کچے مکان میں رہتے ہیں۔ انہیں اب تک کوئی سہولت نہیں ملی ہے۔ بارش ہونے پر مکان کے اندر پانی بھر جاتا ہے جس کے بعد بیٹھنے کی بھی جگہ نہیں ہوتی۔ انہوں نے بتایا کہ انہیں پردھان منتری آواس یوجنا کے تحت آشیانہ نہیں مل سکا۔