پونچھ:مرکز کے زیر انتظام خطہ جموں و کشمیر کے سرحدی ضلع پونچھ کے تحصیل منڈی میں جموں کشمیر اپنی پارٹی کا شاندار اجلاس منعقد ہوا ،اس تقریب میں مہمان خصوصی کے طورپر پارٹی صدر محمد الطاف بخاری نے شرکت کی۔اس موقع پر انکے ہمراہ پارٹی کے نائب صدر اور سابق رکن اسمبلی گلمرگ غلام حسن میر ،صوباہی صدر سردار منجیت سنگھ و پارٹی کے دیگر سینئر لیڈران موجود تھے یہ اجلاس سابق رکن اسمبلی پونچھ شاہ محمد تانترے کی قیادت میں منعقد ہوا۔
پارٹی صدر سید محمد الطاف بخاری نے کہا کہ پہلے جموں کشمیر کی خصوصی شناخت دفعہ 370 چھین لیا تو وہیں دوسری جانب جموں صوبہ کے عوام کو مکمل طور پر سبز باغ دیکھائے،انہوں نے کہا کہ بی جے پی نے یہ دعوی کیا تھا کہجموں کشمیر میں ترقی کی راہ ہموار ہوگئی۔
مگر چھ سالوں میں عوام جموں کشمیر کے عوام کو ظلم کرکے پریشان کیا گیا۔ بخاری نے کہا اگر جموں کشمیر اپنی پارٹی وجود میں نہ آتی تو اس وقت جموں کشمیر بہار بن چکا ہوتا کیونکہ زمینوں کے تحفظ کے لہے ہم نے مرکزی سرکار سے بات کرکے عوامی حقوق پامال ہونے سے بچا لیا۔
انہوں نے کہا جموں کشمیر کی نوکریوں کے تحفظ کے لہے ہم نے مرکزی حکومت سے بات کی۔ انہوں نے کہا دفعہ 370 عدلیہ میں ہے اسکے لئے ہم پوری جدوجہد کرہینگے اور ریاستی درجہ بحالی کے لہے ہم پوری کوشش کرہینگے ۔انہوں نے کہا ہماری جماعت جب بھی اقتدار میں آہیگی تو ہم عوامی خدمات ایمانداری اور سچاہی کے ساتھ کرینگے۔انہوں نے کہا کہ ہم مفت بجلی فراہم کرہینگے اور معززین کی پنشن ایک ہزار سے بڑھا کر پانچ ہزار کرہینگے۔
بخاری نے عوام سے اپیل کرتے ہوے کہا کے زمینی حقوق کے معاملے میں ہم نے پورے جموں کشمیر میں احتجاجی مظاہرے کرکے ثابت کردیا کے ہماری جماعت عوام کے حقوق کے لہے کام کررہی ہے۔ الطاف بخاری نے عوام جموں کشمیر سے اپیل کرتے ہوے کہا کے جب بھی کوہی بھی الیکشن ہوگا تو اس وقت جموں کشمیر سے بھاجپا کو باہر نکالنا ہوگا۔
وہیں پر الطاف بخاری نے نیشنل کانفرنس کانفرس اور پی ڈی پی پر الزام عائد کیا کہ ان پارٹیوں نے جموں کشمیر کو تباہ برباد کرنے میں اپنا رول ادا کیا۔ سابقہ اڈمسٹریٹر اوقاف ریاض آتش کو پارٹی میں شامل ہونے پر الطات بخاری نے مبارکباد پیش کی اور امید ظاہر کی کے انکے شامل ہونے سے پونچھ منڈی میں اپنی پارٹ مضبوط ہوگی۔
پارٹی ناہب صدر غلام حسن میر صوباہی صدر سردار منجیت سنگھ ،کارگزار ضلع صدر اپنی پارٹی الحاج بشیر خاکی سردار سرجن سنگھ بلراج دتہ، ژونل صدر پیر ذادہ بلال مخدومی ،یوتھ لیڈر منڈی اقبال تانترے، نوجوان لیڈر چوہدری طفیل انجم ،بلاک صدر منڈی ٹھیکیدار غلام نبی ناہیک و دیگر کئی لیڈران نے بھی اس اجلاس سے خطاب کیا۔
آخر میں سابق رکن اسمبلی پونچھ شاہ محمد تانترے نے عوام منڈی پونچھ کا شکریہ ادا کرتے ہوے کہا کے جس قدر پونچھ منڈی کی عوام نے پرجوش انداز میں یہ اجلاس منعقد کیا میں دل سے مبارکباد پیش کرتا ہوں اور پارٹی میں شامل ہونے والے حضرات اڈمسٹریشن اوفاق ریاض آتش سینئر لیڈر پونچھ چوہدری محمد شفع میلو و دیگر تمام کا جماعت میں استقبال کرتا ہوں۔
تانترے نے کہا کے ہماری کوشش رہی ہے کہ ہم سیاست کو عبادت کی طرح کرینگے اور الله کا شکر ہےکہ ہمارے ڈہاہی سالہ اقتدار میں ہم نے یہ ثابت کردیا ھیکہ عوامی خدمات کس طرح کی جاتی ہے۔ تانترے نے کہا ہم نے اپنے دور اقتدار میں پونچھ کے ہر علاقہ کے غریب کو اپنے ساتھ ملایا اور الله کی بارگاہ میں دعا کی کہ ہمیں غریب عوام کی خدمت کے لئے قبول فرما یہی وجہ ہے کہ جب بھی ہم نے اپنی عوام کو یاد کیا تو یہ عوام سیلاب کی طرح ہمارے ساتھ کھڑی ہوتی ہوہی نظر آہی۔
تانترے نے کہا اگر پنچایتی انتخابات جلدی ہوتے ہیں تو ہم پونچھ کے ہر پنچایت میں کمیٹیاں تشکیل دہکر اپنا امیدوار کھڑا کرہینگے اور کوشش کرہینگے کے ہم زمینی سطح پر اپنی پارٹی کو مضبوط کرہینگے تانترے نے تمام لوگوں کا شکریہ ادا کیا۔
jammu and kashmir apni party منڈی میں جموں و کشمیر اپنی پارٹی کا اجلاس منعقد - جموں و کشمیر خبر
جموں کشمیر اپنی پارٹی کے صدر سید محمد الطاف بخاری نے بی جے پی کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کے مرکزی حکومت پچھلے چھ سالوں سے جموں کشمیر میں مکمل طور پر راج کررہی مگر مرکزی سرکار نے جموں کشمیر کی عوام کو کافی پریشان کیا ہے۔
مزید پڑھیں:Convention in Bandipora بانڈی پورہ میں جموں و کشمیر اپنی پارٹی کا کنونشن، الطاف بخاری کی شرکت
تانترے نے کہا میں منڈی پونچھ کے تمام کارکنان کو مبارکباد پیش کرتا ہوں جنہوں نے یہ شاندار پروگرام کا انعقاد کیا ۔تانترے نے سینئر لیڈر چوہدری محمد صفیر حاجی، عبدالجار تانترے،سرپنچ لورن تانترے ،حاجی محمد اکرم تانترے، سینئر لیڈر و ضلع صدر ایس ٹی سیل سرپنچ لورن چوہدری بشیر احمد کامران حاجی محمد اکبر دایہ محمد اعظم راتھر نواز پرے نظام تانترے إا شکریہ اداکیا۔
خواجہ محمد اختر نسیم احمد تانترے چوہدری نظیر احمد میٹ سابقہ نمبر دار بیدار بلناہیئ جہانگیر تانترے نائب صدر بیدارئ شفیع تانترے یوتھ لیڈرل مختار تانترے سابقہ چیرمین، محمد اکرم نایک، مجید تانترے مشتاق ڈار و منڈی کےتمام ارگناہؤئیز کمیٹی کو مبارکباد پیش کی اس اجلاس میں نظامت کے فراہض سرپنچ پلیرہ بلاک صدر لورن اعجاز احمد تانترے نے انجام دیا۔