جموں و کشمیر کے ضلع پونچھ کے منڈی تحصیل کے ساوجیا علاقے میں ریچھ نے حملہ کر ایک مقامی باشندے کو زخمی کر دیا ہے، جسے علاج کے لئے پہلے سب ضلع اسپتال منڈی پہنچایا گیا جہاں پر ابتدائی طبی سہولیات کے بعد زخمی کو ضلع اسپتال پونچھ ریفر کر دیا گیا۔
معلومات کے مطابق پونچھ ضلع کی منڈی تحصیل کے سرحدی علاقہ ساوجیا کے محمد یوسف ولد حاشم الدین ساوجیا ڈھوک سے اپنے گھر کی جانب واپس لوٹ رہے تھے تبھی جھاڑیوں میں بھالو کو دیکھ کر یوسف نے بھاگنے کی کوشش کی لیکن بھالو نہ حملہ کر دیا۔