اردو

urdu

ETV Bharat / state

پونچھ: گیس لیک ہونے سے ہوٹل میں آتشزدگی - محکمہ فائربریگیڈ

پونچھ بس اسٹینڈ پر واقع ایک ہوٹل میں اچانک آگ لگ گئی۔ آگ کی لپٹیں کافی تیز تھیں جس کے سبب وہاں موجود لوگ ادھر ادھر بھاگنے لگے۔ محکمہ فائربریگیڈ نے موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پالیا۔

پونچھ بس اسٹینڈ: گیس لیک ہونے سے ہوٹل میں آگ لگ گئی
پونچھ بس اسٹینڈ: گیس لیک ہونے سے ہوٹل میں آگ لگ گئی

By

Published : Feb 24, 2021, 4:29 PM IST

جموں و کشمیر کے ضلع پونچھ بس اسٹینڈ پر تقریبا 12:10 منٹ پر ایک ہوٹل میں آگ لگ گئی۔ آگ کی لپٹیں کافی تیز تھیں۔ بس اسٹینڈ پر موجود لوگ آگ کی لپٹیں دیکھ کر کافی ڈر گئے۔ محکمہ فائر بریگیڈ اور قریبی پولیس تھانہ کو بھی آنا فانا اطلاع دی گئی، لیکن تب تک آگ ارد گرد کی دکانوں تک پھیل گئی تھی۔ آگ لگنے کی وجہ گیس کا لیک ہونا بتایا جارہا ہے۔

پونچھ بس اسٹینڈ: گیس لیک ہونے سے ہوٹل میں آگ لگ گئی

ہوٹل میں مزید کئی اور سیلینڈر ہونے کی وجہ سے مقامی لوگ بھی آگ کو بجھانے کی ہمت نہیں کر سکے، لیکن فائر بریگیڈ عملہ نے موقع پر پہنچ کر آگ کو بجھانے کی کوشش کی اور آگ پر قابو پا لیا گیا۔

مزید پڑھیں:اننت ناگ: سریگفوارہ انکاؤنٹر میں چار عسکریت پسند ہلاک

ہوٹل مالک موہن لال نے بتایا کہ' گیس لیکیج ہونے کی وجہ سے یہ حادثہ پیش آیا ہے، جس میں ان کا لاکھوں کا نقصان بھی ہو اہے۔ ساتھ ہی ارد گرد کی دو دکانیں بھی آگ کی زد میں آگئیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details