اردو

urdu

ETV Bharat / state

مینڈھر: پاکستانی گولہ باری سے ایک شخص ہلاک - jammu and kashmir

آج جموں و کشمیر کے سرحدی علاقوں میں صبح سے ہی بھارت - پاک افواج کے درمیان شدید گولہ باری کا سلسلہ جاری رہا۔

مینڈھر: پاکستانی گولہ باری سے ایک شخص ہلاک
مینڈھر: پاکستانی گولہ باری سے ایک شخص ہلاک

By

Published : Aug 7, 2020, 10:31 PM IST

جموں و کشمیر میں پاکستانی فوج نے پونچھ ضلع میں لائن اف کنٹرول سے متصل گاؤں اور اگلی چوکیوں پر زبردست گولہ باری کی جس کے نتیجہ میں ایک شہری ہلاک ہوگیا۔

پولیس ذرائع نے بتایا کہ جمعہ کی شام کو پاکستانی افواج نے جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے فوجی چوکیوں اور رہائشی علاقوں کو نشانہ بنایا جس کی زر میں آنے سے محمد صدیق ولد فیروز احمد عمر 65 سال ہلاک ہو گیا ہے۔ جبکہ ایل او سی پر گولہ باری ہنوز جاری ہے۔

مقامی لوگوں کے مطابق علاقہ میں صبح سے ہی شدید گولہ باری کا سلسلہ جاری ہے اور جنگ کا سماں ہے۔

خیال رہے اس سے قبل جموں و کشمیر کے شمالی ضلع کپواڑہ کے کرناہ علاقہ میں بھی پاکستانی فائرنگ کے نتیجہ میں ایک چالیس سالہ شخص کی موت ہوئی۔

یہ بھی پڑھیں: کرناہ: بھارت - پاکستان افواج کے درمیان گولہ باری، ایک کی موت

آج جموں و کشمیر کے سرحدی علاقوں میں صبح سے ہی بھارت - پاک افواج کے درمیان شدید گولہ باری کا سلسلہ جاری رہا۔

قابل ذکر ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان سال 2003 میں جنگ بندی معاہدہ طے پانے کے باوجود طرفین کے درمیان جموں و کشمیر کی سرحدوں پر ایک دوسرے کے ٹھکانوں کو نشانہ بنانے کا سلسلہ تھمنے کا نام ہی نہیں لے رہا ہے جس کی وجہ سے آر پار کی سرحدی بستیوں کے لوگوں کا جینا حرام ہو کے رہ گیا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details