پونچھ:ادی کشمیر میں جنگلی جانوروں کا بستیوں میں نمودار ہوکر انسانوں پر حملہ آور ہونے کی خبریں بھی اب ایک معمول بن گئی ہیں۔ جنگلی جانوروں کے انسانی بستیوں میں آزادانہ گھومنے پھرنے اور لوگوں پر حملہ آور ہونے کے واقعات آئے روز پڑھنے کو ملتے ہیں اور سوشل میڈیا پر ان کے خوفناک مناظر دیکھنے کو ملتے ہیں۔Wild Animal Attack IN JK
سرحدی ضلع پونچھ کی تحصیل منڈی کے گاؤں اڑائی کے موری ڈھوک میں ایک جنگلی ریچھ کے حملے میں دو افراد زخمی ہوئے ہیں۔مقامی لوگوں کے مطابق محمد اسلم اور خادم حسین نام کے دونوں افراد گھر سے جوں ہی باہر نکلے تو اچانک ریچھ نے حملہ کیا جس دوران یہ دونوں افراد زخمی ہوگئے۔ Wild Bear Injured Two in Mandi
مقامی لوگوں نے زخمیوں کو سب ضلع ہسپتال منڈی پہنچایا جہاں ان کا علاج و معالجہ جاری ہے۔ مقامی لوگوں نے انتظامیہ سے سخت ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ محکمہ وائلڈ لائف جنگلی جانوروں کو پکڑنے میں ناکام ثابت ہوا ہے، جس کی وجہ سے آئے روز جنگلی جانور لوگوں اور جانوروں کا نقصان کر رہے ہیں۔مقامی لوگوں نے محکمہ وائلڈ لائف سے جنگلی جانوروں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا تاکہ آئے روز کسی طرح کا جانی نقصان نہ ہو سکے۔