ضلع پونچھ کے کاوئیاں علاقے میں ایک ٹپر گاڑی سڑک سے پھسل کر گہری کھائی میں جا گری جس کے نتیجے میں 17سالہ نوجوان کی موت واقع ہو گئی۔
آفیشل ذرائع کے مطابق منگل کی صبح ایک ٹپر گاڑی (زیر رجسٹریشن نمبر JK02B-2529) پونچھ سے مینڈھر کی طرف جا رہی تھی کہ کاوئیاں علاقے میں ڈرائیور کے قابو سے باہر ہو کر گہری کھائی میں جا گری۔