اردو

urdu

ETV Bharat / state

پونچھ: 110 سالہ بزرگ نے حق رائے دہی کا استعمال کیا - 110 years old man cast vote in ddc election

پونچھ کی تحصیل سورن کوٹ میں ڈی ڈی سی انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے 21 امیدوار میدان میں ہیں۔

110 years old man
110 years old man

By

Published : Dec 1, 2020, 2:07 PM IST

مرکز کے زیر انتظام جموں و کشمیر کے ضلع پونچھ کی تحصیل سورن کوٹ میں ڈسٹرکٹ ڈیولپمنٹ کونسل (ڈی ڈی سی) انتخابات کے تحت ووٹنگ کے دوسرے مرحلے کے دوران رائے دہندگان کی لمبی قطاریں پولنگ مراکز پر دکھائی دیں۔

پونچھ: 110 سالہ بزرگ نے حق رائے دہی کا استعمال کیا

اس دوران 110 سالہ ایک بزرگ نے بھی پولنگ مرکز پر پہنچ کر حق رائے دہی کا استعمال کیا۔ سخی محمد (110 سالہ) نے علاقے میں ترقی کی امید ظاہر کی۔ انہوں نے کہا کہ اس عمر میں انہیں ووٹ دینے میں بہت اچھا محسوس ہو رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ میری حکومت سے اپیل ہے کہ ہماری مدد کرے اور ہمارے مسائل حل کریں۔

مرکز کے زیر انتظام جموں و کشمیر کے ضلع پونچھ کی تحصیل سورن کوٹ میں ڈسٹرکٹ ڈیولپمنٹ کونسل انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے 21 امیدوار میدان میں ہیں۔

انتخابات کو پرامن و شفاف بنانے کے لئے ضلع انتظامیہ کی جانب سے سکیورٹی کا سخت انتظام کیا گیا ہے اور صبح سات بجے سے پولنگ جاری ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details