اردو

urdu

ETV Bharat / state

'بھارت کو عزت کی نگاہ سے نہ دیکھنے والوں کو سخت جواب دیں گے' - بی جے پی

مرکزی وزیر قانون روی شنکر پرساد نے کہا ہے کہ اگر کوئی پڑوسی ملک ہندوستان کی طرف احترام کی نگاہ سے نہیں دیکھتا ہے تو ہندوستان اس کا سخت مقابلہ کرے گا۔

'بھارت کو عزت کی نگاہ سے نہ دیکھنے والوں کو سخت جواب دیں گے'
'بھارت کو عزت کی نگاہ سے نہ دیکھنے والوں کو سخت جواب دیں گے'

By

Published : Jun 11, 2020, 1:59 AM IST

عوامی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے روی شنکر پرساد نے کسی ملک کا نام نہ لے کر سخت انتباہ دیا کہ ترچھی نظر والوں کو جواب دے گا ہندوستان۔

انہوں نے کہا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی(بی جے پی)کاعزم ہے کہ نہ جھکیں گے،نہ تھکیں گے اور دن رات کام کرتے چلے جائیں گے۔

کووڈ-19 کے بحران میں بی جے پی نے بہت سارے خدمت کے کام کئے اورماس میڈیا کے ذریعہ عوام سے بات چیت کرے گی۔

انہوں نے کہا کہ کورونا بحران کے دور میں جس طرح ہندوستان محنت کررہا ہے جلد ہی وہ چین کے پیچھے چھوڑ دے گا اور سبھی شعبوں میں چین سے آگے نکل جائے گا،میک ان انڈیا اسکیم اس میں اہم کردار ادا کرے گی۔

ملک کو وزیراعظم مودی کی شکل میں ایک مضبوط قیادت ملی ہے اور ہندوستان کے عوام یہ تسلیم کرتے ہیں کہ ایسی قیادت سالوں بعد ملی ہے۔

مرکزی وزیر نے کہا کہ مسٹر مودی کے دوسرے دوراقتدار میں مرکزی حکومت نے بہت سارے تاریخی فیصلے کئے ہیں جیسے رام مندر کی تعمیر ہونا تین طلاق کے اوپر بل پاس ہونا اور 370 35 اے ہٹنا۔

کانگریس نے کبھی بھی مثبت کردار ادا نہیں کیا ہے۔بی جے پی کا ہمیشہ ایک ہی نعرہ ہے سب کاساتھ سب کا وکاس اور بی جے پی اقلیت کو بھی ساتھ لے کر چلتی ہے ان کے ساتھ ووٹ کی سیاست نہیں کرتی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details