اردو

urdu

ETV Bharat / state

نابینہ لڑکی کی سول سروسز امتحانات میں بڑی کامیابی - محکمہ پرسنز ود ڈس ایبیلیلٹز

ساری مشکلاتوں اور پریشانیوں کے باوجود تپسونی داس نے اڑیسہ سول سروس کے امتحان میں کامیابی حاصل کی۔

odhisa girl crack civil service
odhisa girl crack civil service

By

Published : Jan 10, 2020, 10:53 AM IST

ریاست اڑیسہ میں اڑیسہ پبلک سروس کمیشن کی طرف سے 2018 کے سول سروسز کے امتحانات منعقد کروائے گئے۔ جس میں تپسونی داس نے 161واں مقام حاصل کیا ہے۔

تپسونی داس نابینہ ہیں، انھوں نے اپنی آنکھ کی سرجری کے بعد اپنی آنکھوں کی روشنی گنوا دی تھی۔

انھوں نے بتایا 'جب میں سات سال کی تھی، مجھے سر درد ہوتا تھا، جس کی وجہ سے میری آنکھوں کی روشنی کم ہونے لگی، گھر والے مجھے ڈاکٹر کے پاس لے گئے، ڈاکٹر نے آپریشن کیا، جس کی بعد سے میری آنکھوں کی روشنی چلی گئی'۔

اپنی کامیابی کے راز کے بارے میں انھوں نے بتایا 'میں سول سروس امتحان پاس کرنا اپنی کامیابی نہیں سمجھتی ہوں، میں اسے اپنی جیت مانتی ہوں، اور اپنی کامیابی کی طرف یہ میرا پہلا قدم ہے'۔

مزید پڑھیے:- ’عام طلبا کے حقوق کی لڑائی لڑ رہا ہوں‘
مزید پڑھیے:- ممبئی: نابالغ لڑکی سے چھیڑ چھاڑ کا ملزم ڈی آئی جی معطل
مزید پڑھیے:- ڈاکٹرز کے لیے میونسپل کارپوریشن نے ہاسٹل تعمیر کرنے کا اعلان کیا

محکمہ پرسنز ود ڈس ایبیلیلٹز کی جوائنٹ کمشنر سولوچنا داس نے تپسونی کو مبارک باد پیش کی اور کہا 'تپسونی ریاست کی پہلی نابینہ لڑکی ہیں جنہوں نے سول سروسز کا امتحاں پاس کیا ہے'۔

اڑیسہ سول سروسز امتحانات 2018 میں تقریباً پانچ لاکھ لوگوں نے حصہ لیا تھا، جن میں سے 218 افراد نے کامیابی حاصل کی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details