اردو

urdu

ETV Bharat / state

نائب صدر نے اڈیشہ کے یوم تاسیس کی مبارکباد دی - The Vice President congratulated the Foundation Day

نائب صدر ایم وینکیا نائیڈو نے اڈیشہ کے لوگوں کو ریاست کے یوم تاسیس کے موقع پر مبارکباد پیش کی ہے۔

نائب صدر نے یوم تاسیس کی مبارکباد دی
نائب صدر نے یوم تاسیس کی مبارکباد دی

By

Published : Apr 1, 2021, 1:24 PM IST

قومی دارالحکومت دہلی میں نائب صدر ایم وینکیا نائیڈو نے جمعرات کو جاری ایک پیغام میں کہا کہ اڈیشہ روحانی خوشحالی کی ریاست ہے۔

انہوں نے کہا کہ 'اڈیشہ کے یوم تاسیس کے موقع پر ریاست کے عوام کی صحت، تعلیم اور روشن مستقبل کی کے لیے دعا گو ہوں'۔

انہوں نے مزید کہا کہ 'اڈیشہ روحانی خوشحالی اور بھگتی روایات کا خطہ ہے اور یہاں کی فن تعمیر و کاریگری، اوڈیشہ کو توجہ کا مرکز بنادیتی ہے'۔

نائب صدر نے یوم تاسیس کی مبارکباد دی

اس حسین موقع پر ریاست کے عوام کو میری دلی مبارکباد۔

واضح رہے کہ اس سے قبل 30 مارچ کو راجستھان کے یوم قیام پر نائب صدر ایم وینکیا نائیڈو نے ریاستی عوام کو روشن مستقبل کی دلی نیک خواہشات پیش کی تھی۔

انہوں نے مزید کہا تھا کہ 'ریاست کی بہادری کی روایت نے ملک کی تاریخ کو روشن کیا ہے، یہاں کی رنگا رنگ ثقافت، آرکیٹیکچرل شان و شوکت ملک کی ثقافتی ورثہ کو قابل فخر بناتے ہیں'۔

انہوں نے کہا تھا کہ 'ملک کی ترقی میں ریاست کی حصہ داری قابل ستائش ہے'۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details