بارگڑھ: گڈو مسلم کی تلاش میں یوپی ایس ٹی ایف دو دن سے اڈیشہ کے بارگڑھ ضلع میں چھان بین کر رہی تھی۔ ایس ٹی ایف کو اس دوران گڈو مسلم نہیں ملا۔ تاہم ٹیم نے وہاں سے ایک ڈرائیور کو پکڑ لیا ہے جس کا تعلق گڈو مسلم سے بتایا جا رہا ہے۔ یوپی ایس ٹی ایف جمعرات کو اس کے ساتھ واپس آئی۔
اڈیشہ کے ڈی جی پی سنیل بنسل نے بتایا کہ یوپی ایس ٹی ایف کی ٹیم بارگڑھ ضلع میں آئی تھی۔ یوپی ایس ٹی ایف ایک ملزم کی تلاش میں آئی تھی، جس کے لیے انہوں نے مقامی پولیس سے مدد کی اپیل کی تھی۔ یوپی ایس ٹی ایف نے یہاں دو دن کی تفتیش کے بعد ایک شخص کو اٹھایا ہے۔ جسے یوپی ایس ٹی ایف اپنے ساتھ لے گئی ہے۔ یہ پولیس کے درمیان بین ریاستی تعاون کے تحت کیا گیا ہے۔ حراست میں لیے گئے شخص سے پوچھ گچھ کے بعد یوپی ایس ٹی ایف اسے واپس کر دے گی۔