اردو

urdu

Umpire Stabbed To Death کرکٹ ٹورنامنٹ کے دوران 'غلط فیصلے' پر امپائر کو قتل کر دیا گیا

By

Published : Apr 3, 2023, 12:44 PM IST

Updated : Apr 3, 2023, 1:05 PM IST

اڈیشہ کے کٹک سے ایک چونکانے والی خبر موصول ہوئی ہے جہاں کرکٹ ٹورنامنٹ کے دوران مبینہ طور پر غلط فیصلے کی وجہ سے امپائر کو قتل کر دیا گیا۔

Wrong Decision Umpire Killed
Wrong Decision Umpire Killed

کرکٹ ٹورنامنٹ کے دوران غلط فیصلے پر امپائر کا قتل کر دیا گیا

کٹک: ریاست اوڈیشہ میں ایک دل دہلا دینے والا واقعہ پیش آیا ہے۔ اتوار کے روز کٹک کے چوڑوار میں ایک ٹورنامنٹ کے دوران معمولی بات پر امپائر کے طور پر کرکٹ میچ میں فیصلہ کرنے والا نوجوان مارا گیا۔ متوفی نوجوان کی شناخت لکی راوت (22) کے طور پر ہوئی ہے جو کہ ضلع کٹک کے گاؤں مہیسلنڈا کا رہنے والا ہے۔ واقعہ کے بعد ملزم کو گاؤں والوں نے پکڑ کر پولیس کے حوالے کر دیا۔ واقعہ کے بعد علاقے میں کشیدگی کے باعث پولیس فورس تعینات کر دی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق چوڑوار پولیس اسٹیشن کے تحت مہیسلنڈا گاؤں میں اتوار کو کرکٹ ٹورنامنٹ چل رہا تھا۔ 2 مقامی دیہات برہم پور اور شنکر پور کی ٹیمیں ایک دوسرے کے خلاف میچ کھیل رہی تھیں۔ کھیل کے دوران مبینہ طور پر غلط فیصلے کی وجہ سے اسی گاؤں کا اسمرتی رنجن راوت نام کا نوجوان امپائر کے فیصلے پر ناراض ہو گیا اور اس سے جھگڑنے لگا۔ اسمرتی نے مبینہ طور پر امپائر پر بلے سے حملہ کیا اور چاقو سے وار کیا۔ لکی کو شدید زخمی حالت میں ایس سی بی میڈیکل اسپتال لے جایا گیا لیکن ڈاکٹر نے اسے مردہ قرار دے دیا۔

اس واقعہ کے عینی شاہد اور امپائروں میں سے ایک پرتھی رنجن سمل نے کہا کہ "میچ کے دوران برہم پور کا بلے باز، جس نے پہلی گیند کھیلی، آؤٹ ہو گیا، پھر برہم پور گاؤں کے جگا راوت کے ساتھ جھگڑا ہوا۔ پھر مرکزی ملزم اسمرتی رنجن راوت موقع پر پہنچے۔ اس سے پہلے کہ کسی کو پتا چلتا، وہ کھیل کے میدان میں گھس گئے۔ پیچھے سے جگا اور اسمرتی نے لکی کے ہاتھ پکڑ کر اسمرتی رنجن پر وار کیا، تاہم، حملہ آوروں میں سے ایک کو گاؤں والوں نے پکڑا لیا، پرتھیرنجن نے کہا کہ واقعہ کے بعد پولیس نے ملزم کو گرفتار کرکے تفتیش شروع کر دی۔

یہ بھی پڑھیں:

Last Updated : Apr 3, 2023, 1:05 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details