حکام نے پیر کو بتایا کہ اُڈیشہ کے کیونجھر ضلع میں ایک جنگلاتی علاقہ میں دو ہاتھی مردہ پائے گئے ہیں۔ ابتدائی تفتیش سے معلوم ہوتا ہے کہ انہیں شکاریوں نے ہلاک کیا تھا۔
محکمہ جنگلات کے اہلکاروں نے بتایا کہ ہاتھیوں کی لاشوں کو اتوار کے روز بیترانی ریزرو فاریسٹ کے علاقے میں پایا گیا۔
انہوں نے بتایا کہ ہاتھی کے ٹسک (دانت) غائب تھے اور موت کی اصل وجہ معلوم کرنے کی کوششیں جاری ہیں۔
اْڈیشہ میں دو ہاتھیوں کی لاشیں برامد مادہ ہاتھی کی عمر قریب 20 سال تھی اور ایسا لگتا تھا کہ لاش ایک ہفتہ سے زیادہ عرصہ سے وہاں پڑی تھی۔ جبکہ نر ہاتھی کی موت تین دن پہلے ہوئی ہے۔
ابتدائی تفتیش سے معلوم ہوتا ہے کہ ہاتھیوں کو ٹسکس (دانتوں) کے لیے مارا گیا ہے۔ تاہم موت کی اصل وجہ موسٹ مارٹم کے بعد ہی سامنے ائے گی۔