ہفتہ کو اڈیشہ کے کھوردھا ضلع میں چلیکا کے معطل ایم ایل اے پرشانتا کمار جگدیو پر Suspended BJD MLA Prashant Jagdev کچھ لوگوں نے حملہ کیا، جس میں وہ شدید زخمی ہوگئے۔ یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب بی جے ڈی کے معطل لیڈر پرشانت نے مبینہ طور پر اپنی گاڑی بھیڑ پر چڑھا دی۔ جس سے کئی لوگ زخمی ہو گئے۔ مقامی لوگوں کے مطابق جگدیو کی گاڑی کی ٹکر سے دو پولیس اہلکاروں سمیت 11 سے زائد افراد زخمی ہو گئے۔ اس کے بعد چیئرمین کے انتخاب کو لے کر مشتعل لوگوں نے جگ دیو کی گاڑی کی توڑ پھوڑ شروع کر دی۔
ایم ایل اے جگ دیو چیئرمین کے انتخاب کے لیے بانپور بلاک آ رہے تھے۔ دفتر کے سامنے کافی ہجوم تھا۔ الزام ہے کہ جگدیو نے مبینہ طور پر اپنی گاڑی بھیڑ پر چڑھا دی، جس میں ایک خاتون پولیس اہلکار سمیت کئی لوگ زخمی ہو گئے۔ تمام زخمی ہسپتال میں زیر علاج ہیں۔ ساتھ ہی جگدیو کو بانپور اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔