بھونیشور: روسی قانون ساز پاول انتوو سمیت دو روسیوں کی گزشتہ دنوں اڑیسہ کے رائے گڈا کے ایک ہوٹل میں پراسرار موت ہوگئی تھی جس پر کارروائی کرتے ہوئے، نیشنل ہیومن رائٹس کمیشن نے رائے گڈا کے ایس پی سے اس معاملے میں رپورٹ طلب کی ہے۔
قابل ذکر ہے کہ پاول انتو اپنے دوست ولادیمیر بیڈانو اور روس کے ایک جوڑے ٹورسٹ گائیڈ کی مدد سے اڑیسہ گھومنے آئے تھے اور 21 دسمبر کو وہ کندھمال ضلع کے دارنگ باڑی سے رائے گڈا گئے تھے۔ اس سفر کے دوران بیدانو 22 دسمبر کو رائے گڈا کے ایک ہوٹل میں مردہ پائے گئے تھے۔ جبکہ واقعے کے دو دن بعد انتونو اسی ہوٹل کے باہر خون سے لت پت پڑے ملے تھے۔